اردو

urdu

ETV Bharat / state

Go Green Earth Week in Muzaffarnagar: مظفرنگر میں 'گو گرین ارتھ ویک' پروگرام کا اختتام - مظفرنگر میں 'گو گرین ارتھ ویک' پروگرام اختتام پذیر

مظفر نگر میں ایس ڈی ڈگری کالج کے زیر اہتمام "گو گرین ارتھ ویک" پروگرام اختتام پذیر ہوگیا۔ طلبہ اور اساتذہ کی جانب سے ماحولیاتی بیداری پر ایک ریلی نکالی گئی اور کالج کے آڈیٹوریم میں اسی موضوع پر لیکچر پیش کرتے ہوئے پانی کے تحفظ کے لیے مختلف اقدامات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔' Go Green Earth Week' program ends in Muzaffarnagar

مظفرنگر میں 'گو گرین ارتھ ویک' پروگرام اختتام پذیر
مظفرنگر میں 'گو گرین ارتھ ویک' پروگرام اختتام پذیر

By

Published : Apr 27, 2022, 5:13 PM IST

مظفرنگر: ایس ڈی ڈگری کالج مظفر نگر کے زیر اہتمام گو گرین ویک کے عنوان پر مختلف پروگرام منعقد کیے گئے، جس کے تحت 18 اپریل کو پانی کے تحفظ پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ 19 اپریل کو طلباء اور اساتذہ کی جانب سے ماحولیاتی بیداری پر ایک ریلی نکالی گئی اور کالج کے آڈیٹوریم میں اسی موضوع پر لیکچر پیش کرتے ہوئے پانی کے تحفظ کے لیے مختلف اقدامات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔Go Green Earth Week' program ends in Muzaffarnagar

مظفرنگر میں 'گو گرین ارتھ ویک' پروگرام اختتام پذیر

20 اپریل کو پلاسٹک کے استعمال سے ہونے والے نقصانات اور بیماریوں کے موضوع پر تفصیل سے بات کی گئی اور اسے کم سے کم استعمال کرنے پر بھی غور و فکر کیا گیا۔ 21 اپریل کو سیو پلانٹ آرتھ کے تحت پوسٹر مقابلے کا انعقاد کیا اور 22 اپریل کو کالج کے کیمپس میں پودے لگائے گئے اور پلاسٹک پولی تھین کے بائیکاٹ کی عوامی آگاہی کے لیے ایک آگاہی ریلی نکالی گئی۔
اس ریلی میں طلبہ کی جانب سے سڑکوں پر پھینکے گئے پولیتھین اور پلاسٹک وغیرہ کو جمع کرکے انہیں کوڑے دان میں ڈالا گیا اور صاف ستھرائی کا عوام کو میسیج دیا گیا۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے اترپردیش آلودگی کنٹرول بورڈ کے انجینئر عمران علی رہے، جنہوں نے آلودگی پر قابو پانے کے لیے مفید معلومات فراہم کرائیں، اس پروگرام میں پرنسپل اساتذہ ٹیچنگ اسٹاف اور طلبہ کا بھرپور تعاون رہا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details