مایاوتی نے بابا صاحب کو یاد کرتے ہوئے آج کہا کہ مرکزی حکومت نے 11 سے 14 اپریل تک ویکسین فیسٹول منانے کی بات کی تھی، جو اچھی بات ہے لیکن بی ایس پی کا مطالبہ ہے کہ ملک کے تمام غریب عوام آج سے مفت ویکسین لگانے کا اعلان کریں۔ وہ سبھی ریاستی حکومتوں سے ہی اپیل کررہی ہیں۔ اگر یہ کیا جاتا ہے تو یہ بابا صاحب کو سچا خراج عقیدت ہوگا۔
حکومتیں سبھی غریبوں کو مفت ویکسین لگانے کا اعلان کریں: مایاوتی - بہوجن سماج پارٹی
بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے مرکز اور ریاستی حکومتوں سے آج بابا صاحب بھیم راؤ امبیدکر کے یوم پیدائش کے موقع پر ملک کے سبھی غریبوں کو مفت کورونا ویکسین لگانے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے آزادی کے بعد طویل عرصے تک بابا صاحب کو بھارت رتن نہ دینے پر کانگریس حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ دلتوں کو اوپر اٹھانے کے لئے کام کرنے والے بابا صاحب کو کانگریس حکومت میں نظرانداز کیا گیا، جبکہ پنڈت جواہر لال نہرو اور اندرا گاندھی نے بھی اپنی مدت کار میں بھارت رتن لیا تھا۔
مایاوتی نے کہا کہ باباصاحب کی انتھک کوششوں کی وجہ سے ملک میں دلت متحد ہوگئے تھے اور اترپردیش میں چار بار بی ایس پی کی حکومت تشکیل پائی تھی ، ملک میں دلتوں کو اوپر اٹھانے میں بابا صاحب کی کوششوں سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ بی ایس پی مسلسل بابا صاحب کے اصولوں کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے۔