اردو

urdu

ETV Bharat / state

Girl Dead Body Found in Kaushambi کوشامبی میں پلاسٹک کی بوری سے لڑکی کی لاش برآمد - کوشامبی کے سندیپ گھات تھانہ علاقہ میں لاش برآمد

ضلع کوشامبی کے سندیپ گھات تھانہ علاقے میں واقع نرور پٹی گاؤں میں پلاسٹک کی بوری میں ایک لڑکی کی لاش ملی ہے۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ پولیس اس معاملے کی تفتیش میں مصروف ہوگئی ہے۔Girl's Body Found in Plastic Bag

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Jan 7, 2023, 5:11 PM IST

کوشامبی: اترپردیش کے ضلع کوشامبی کے نرور پٹی گاؤں میں بدن پور گنگا گھاٹ کے نزدیک سے پولیس نے ہفتہ کو پلاسٹک بوری سے ایک لڑکی کی لاش برآمد کی ہے۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ پولیس کے مطابق لاش کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ Girl's Body Found in Plastic Bag In Kaushambi پولیس لاش کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اور عدالتی افسر بھی موقع پر پہنچ گئے۔ انہوں نے مقامی لوگوں سے لاش کے بارے میں دریافت کیا۔ اس کے باوجود کوئی کامیابی نہیں ہوئی۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ فی الحال اس معاملے کی باریکی سے تفتیش کی جا رہے ہے اور پاس کے علاقوں سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے، تاکہ پتہ لگایا جا سکے لڑکی کی موت جن وجوہات پر ہوئی ہے۔

دوسری جانب مراد آباد کانٹھ تھانہ علاقے کے محلہ پٹی والا کی رہنے والی سات سالہ معصوم بچی 22 دسمبر کی شام گھر سے باہر کھیلنے گئی تھی لیکن واپس نہیں آئی۔ اچانک بچی غائب ہونے کے بعد گھر والوں نے اس کی گمشدگی کی رپورٹ تھانے میں درج کرائی۔ اس دوران پولیس نے بچی کو تلاش کرنے میں کافی محنت کی اور آج پولس کو اطلاع ملی کہ گمشدہ بچی کی لاش گھر سے 2 کلو میٹر دور گنّے کے کھیت میں ملی۔فی الحال پولس نے اغوا۔ جنسی زیادتی اور قتل کا معاملہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details