ریاست اترپردیش کے نوئیڈا میں اسی سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے آج عالمی یوم اطفال کے موقع پر یونیسف اور اتر پردیش پولیس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام مشن شکتی کے تحت اسکول کی طالبات کو ایک دن کا علامتی ایس ایچ او بناکر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔
اس ضمن میں پولیس ہیڈ کوارٹرز کی ہدایات کی تعمیل میں ضلع کے تمام تھانوں میں اسکول کی طالبات کو ایک دن کا تھانہ دار بنایا گیا۔
اسکول کی طالبات جنھیں ایک دن کے لئے ایس ایچ او بنایا گیا تھا انھیں پولیس کی جانب سے کی جانے والی ہر کارروائی سے آگاہ کیا گیا تاکہ اسکول کی طالبات کے حوصلے بلند ہوسکیں۔
عالمی یوم اطفال کے موقع پر لڑکیاں بنیں تھانے دار مزید پڑھیں:
مشن شکتی کے تحت لڑکیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے اس عمل کو یقینی بنایا گیا۔ ایس ایچ او بنی ایک لڑکی کا کہنا ہے کہ ذمہ داری آسان نہیں ہے۔