اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bahraich Cylinder Blast بہرائچ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے بچے کی موت، تین زخمی - بہرائچ سلنڈر دھماکے میں لڑکی ہلاک

ضلع بہرائچ میں ایک گھر میں کھانا پکاتے ہوئے اچانک سلنڈر پھٹ گیا۔ سلنڈر دھماکے سے چار مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ اس دھماکے میں ایک بچی کی موت ہو گئی۔ gas cylinder explosion in Bahraich

بہرائچ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے بچے کی موت، تین زخمی
بہرائچ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے بچے کی موت، تین زخمی

By

Published : Jan 23, 2023, 5:04 PM IST

بہرائچ:ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ کے گرام پنچایت جھالا میں پیر کو ایک گھر میں کھانا بناتے وقت سلنڈر میں دھماکہ ہوگیا۔ جس سے آس پاس کے تین مکان پوری طرح سے زمیں دوز ہوگئے۔ ملبے میں دب کر 16سالہ بچی کی موت ہوگئی جبکہ دیگر تین افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق بہرائچ کے موتی پور تھانہ علاقے کے گرام پنچایت جھالا باشندہ شبیر کی بیٹی نشا (16) پیر کو گھر میں گیس پر کھانا بنارہی تھی۔ اچانک سلنڈر میں دھماکہ ہوگیا۔ دھماکہ ہونے کی وجہ سے شبیر کے پڑوسی شفیق اور جلیل کا مکان پوری طرح سے ملبے میں تبدیل ہوگیا۔

دھماکہ ہونے سے نشاء کی موت ہوگئی جبکہ شفیق کی دو بیٹیاں زخمی ہوگئیں۔ ایک لڑکا بھی حادثے میں زخمی ہوا ہے۔ حادثے سے علاقے میں ہلچل مچ گئی۔ پولیس ٹیم نے موقع پر پہنچ کر جانچ کا آغا ز کردیا ہے۔ جبکہ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس معاملے میں انچارج انسپکٹر مکیش کمار سنگھ نے بتایا کہ سلنڈ میں دھماکہ ہونے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ہے۔ پولیس نے مکان سے ملبہ ہٹانے کے لیے جے سی بی مشین طلب کر لی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عدالتی افسر نانپارہ کو موقع پر بھیجا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Cylinder Blast In Panipat سلنڈر پھٹنے سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد ہلاک

بہرائچ سلنڈر دھماکے سے شبیر کے پڑوسیوں شفیق اور جلیل کے گھر بھی مکمل طور پر ملبے میں تبدیل ہو گئے۔ اسی دوران جھالا گاؤں کے رہائشی جمیل کا گھر بھی ملبے میں تبدیل ہو گیا ہے۔ لیکن جمیل اس وقت اجمیر گئے ہوئے ہیں۔ حادثے کے بعد خاندان کے دیگر افراد موقع سے غائب ہیں۔ سلنڈر پھٹنے سے شفیق کی دو بیٹیاں بھی شدید زخمی ہو گئی ہیں۔ سلنڈر پھٹنے سے دیگر افراد کے بھی پکے مکان کے ملبے میں دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ واقعہ کے بعد سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ گاؤں والوں کے ساتھ ساتھ پولیس کی ٹیم بھی موقع پر موجود ہے۔ پولیس نے سلنڈر دھماکے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details