اترپردیش میں جونپور ضلع کے کیراکت کوتوالی علاقہ میں اتوار کو ٹریکٹر کی زد میں آجانے سے ایک بچی کی موت ہوگئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا 'ضلع میں کیراکت کوتوالی علاقہ کے گدی پور گاوں میں آج دوپہر کے وقت بھارت ورش کی 12سالہ بیٹی انجو گھر کے سامنے ہینڈ پمپ پر نہا رہی تھی۔ نہانے کے بعد تیز رفتار ٹریکٹر کی زد میں آجانے سے وہ سنگین طورپر زخمی ہوگئی۔ زخمی بچی کو ضلع اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی موت ہوگئی'۔
انہوں نے بتایا کہ حادثہ کے بعد فرار ٹریکٹرکے ڈرائیور کے خلاف معاملہ درج کرا دیا گیا ہے۔ پولیس نے ٹریکٹر کو قبضہ میں لے لیا ہے اور ڈرائیور کو تلاش کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
اسرائیل میں سیاسی قیدی مہر الاخراس 77 دنوں سے بھوک ہڑتال پر
بھارت میں سڑک حادثات کی وجہ سے ہر سال لاکھوں لوگ ہلاک ہوتے ہیں۔ نیشنل کرائم ریکارڈس بیورو کے مطابق سال 2019 میں 4 لاکھ 37 ہزار 396 سڑک حادثات پیش آئے ہیں، جن میں 1 لاکھ 54 ہزار 732 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ زخمی افراد کی تعداد 4 لاکھ 39 ہزار 262 افراد تھی۔