اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں سنیچر کو پے ٹی ایم کے ذریعہ فرضی منی ٹرانسفر کا میسیج دکھا کر لوگوں سے ٹھگی Paytm Fraud Caseکرنے والی لڑکی کو پولیس نے موقع واردات سے گرفتار Girl Arrested for Cheating کرکے جیل بھیج دیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ بارہ بنکی شہر میں گرفتار لڑکی جن سیوا کیندروں پر جاکر وہاں موجود لوگوں سے کیش کی ضرورت کا بہانا بناتی تھی اور پے ٹی ایم کے ذریعے ان کے کھاتے میں رقم ٹرانسفر کرنے کی بات کہتی تھی۔ لڑکی ذات دیکھ کر لوگ اس کے بہکاوے میں آ جاتے تھے، پھر لڑکی اپنے موبائل فون پر رقم ٹرانسفر ہونے کا میسیج دکھاکر فرار ہوجاتی تھی۔ بعد ازیں جب مالکان اپنا کھاتا دیکھتا تھا تب تک لڑکی فرار ہوچکی ہوتی تھی۔