لکھنؤ:یوپی میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔ ادرک کی قیمت کی بات کریں تو دو ہفتوں میں 30 سے 45 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تھوک فروش گووند بہاری کے مطابق مہینہ سے ہی آمد متاثر ہورہی ہے۔ جس کی وجہ سے ہول سیل قیمت 30-40 روپے فی کلو سے 80-90 روپے تک پہنچ گئی۔ دوسری جانب ریٹیل میں ادرک کی قیمت 150 سے 180 روپے فی کلو ہے۔ وہیں ایک تاجر نے بتایا کہ گزشتہ سال کے مقابلے اس سال ادرک کی مارکیٹ میں آمد میں دس فیصد کمی ہوئی ہے۔ چند دنوں کے بعد نئی ادرک آنا شروع ہو جائے گی۔ اس کے بعد قیمتیں مستحکم ہو جائیں گی۔ دوسری جانب گزشتہ دو ماہ سے ٹماٹر 10 سے 12 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب تھے۔
گزشتہ ایک دو روز سے ٹماٹر بھی مہنگا ہو گیا ہے۔ منڈی میں ٹماٹر 15 سے 16 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہے ہیں۔ مقامی کسان ٹماٹر، مرچ، کدو، لوکی سمیت کچھ دوسری سبزیاں لا رہے ہیں۔ منڈی میں آلو کی قیمت میں بھی 2 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے۔ اس وقت آلو 12 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ جبکہ لیموں اور لہسن 80 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ تروئی، بھنڈی کی قیمتیں آسمان سے نیچے آگئیں۔ تروئی جو 40 روپے فی کلو فروخت ہوتی تھی اب 15 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ دوسری جانب 50 روپے کلو فروخت ہونے والی بھنڈی 20 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔ کریلا، پروال کی آمد کم اور مانگ زیادہ ہونے کی وجہ سے ان کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔