اردو

urdu

ETV Bharat / state

عید کے موقع پر کورونا کے مریضوں کو تحائف سے نوازا گیا - شری رام مورتی اسمارک میڈیکل کالج

عالمی وبا کورونا وائرس کی بابت ایک جملہ اس وقت بہت مقبول ہو رہا ہے کہ 'مرض سے پرہیز کیجیئے، مریض سے نہیں'۔ ضلع بریلی میں اس جملے پر ایک میڈیکل کالج کی انتظامیہ نے عمل کیا ہے۔ انتظامیہ نے اپنے کالج میں داخل کورونا مثبت مریضوں کو عید الفطر کے مبارک موقع پر تحائف سے نوازا۔

عید کے موقع پر کورونا مریضوں کو تحفہ سے نوازا گیا
عید کے موقع پر کورونا مریضوں کو تحفہ سے نوازا گیا

By

Published : May 27, 2020, 8:54 AM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع بریلی کے مشہور و معروف میڈیکل کالجوں میں شمار ہونے والا 'شری رام مورتی اسمارک میڈیکل کالج' (ایس آر ایم ایس) اپنی کئی خصوصیات اور بہترین کارکردگی کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے۔ بریلی میں ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت نے کورونا کے مثبت مریضوں کے علاج کے لیے تین قسم کے کورونا قرنطینہ مراکز تیار کیا ہے۔

اوّل درجہ پر لیول ون پر ایسے مریضوں کو رکھا جاتا ہے، جن میں ابتدائی طور پر کورونا وائرس کے علامات نظر آتے ہیں۔ یہ کورونا وائرس کی پہلی اسٹیج ہے۔ جبکہ لیول ٹو کے درجہ میں سپر اسپیشلٹی ہسپتال کو رکھا گیا ہے، جبکہ لیول تھری یعنی آخری اسٹیج کے کورونا مثبت مریضوں کو شہر کے تین میڈیکل کالجوں میں رکھا جاتا ہے۔ جس میں ایس آر ایم ایس میڈیکل کالج بھی شامل ہے۔

عید کے موقع پر کورونا مریضوں کو تحفہ سے نوازا گیا
ایس آر ایم ایس میڈیکل کالج میں اس وقت سنجیدہ کورونا مثبت مریضوں کا علاج چل رہا ہے۔ ان تمام کورونا مثبت مریضوں میں ایک بڑی تعداد مسلم مریضوں کی بھی ہے۔ لہزا میڈیکل کالج انتظامیہ عید الفطر کے مبارک موقع پر مسلم مریضوں کو کرتہ پاجاما، تسبیح، ٹوپی، کھجور اور اس کے علاوہ تمام ضروریات کے سامان مسلم مریوض میں میں تقسیم کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details