ادھر اتر پردیش کے سرحدی ضلع نوئیڈا اور غازی پور میں کورونا کے بڑھتے خطرات اور مریضوں کی تعداد میں ہو رہے اضافے کے سبب ان اضلاع میں کسی بھی طرح کی نرمی اور رعایت دینےسے گریز کیا گیا ہے۔ ان اضلا ع کی سرحدوں کو سیل کر دیا گیا ہے اور دوسرے اضلاع یا دہلی کی جانب جانے یا آنے جانے والی سڑکوں پر تلاشی کافی سخت کردی گئی ہے۔۔
دہلی پولیس نے بھی کافی سختی کردی ۔ جس کی وجہ سے غازی پور اور یوپی کے سر حد پرطویل جام لگ گیا۔ جس سے لوگوں کو آمد و رفت میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ۔ کئی مرحلے سے گزرنے کے بعد بھی لوگوں کو سرحد عبور کرنے میں ناکامی ہاتھ لگی۔ پولیس نے ان لوگوں کو آگے جانے کی اجازت دی ،جن کا جانا ضروری تھا۔ بقیہ افراد کی گاڑیوں کو لوٹا دیا گیا ۔