اس وقت پورا ملک کورونا وائرس کی زد میں ہے اور تمام دکانیں و کاروبار لاک ڈاؤن کی وجہ سے دو ماہ سے زائد وقت تک بند تھے جبکہ حال ہی میں کاروبار کو شروع کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ ایسے میں اتر پردیش کے شہر غازی آباد کے اندرا پورم تھانہ کے تحت آنے والے جے پوریہ سن رائز گرین پلازہ میں کراؤن اسپا اور ویلکم اسپا مساج سینٹر کے نام پر جسم فروشی کا کاروبار چل رہا تھا۔
بتایا جا رہا ہے کہ یہاں پر بڑی شخصیات کا آنا جانا معمول ہے جس کی وجہ سے جسم فروشی کا کاروبار آسانی سے چل رہا تھا لیکن اُما کانت شرما نامی مقامی شخص جو پیشے سے وکیل ہیں نے ضلع ایس پی اور اندرا پورم کے ایس ایچ او کو اس غیر قانون کاروبار کی ویڈیو اور تمام ثبوت کے ساتھ پولیس میں شکایت درج کرائی۔
شکایت درج ہونے پر پولیس نے تحقیقات شروع کی اور غیر قانونی کام کا پردہ فاش کیا۔