اردو

urdu

By

Published : Jun 10, 2020, 5:29 PM IST

ETV Bharat / state

غازی آباد: ان لاک ون کے بعد آلودگی میں اضافہ

ان لاک ون کے تحت کئی قسم کی چھوٹ دی گئی ہے۔ صنعتی یونٹ پوری صلاحیت کے ساتھ آسانی سے چل رہے ہیں۔ بازاریں کھل گئیں اور گاڑیوں نے سڑکوں پر دوڑ شروع کردیا۔ جس کی وجہ سے آلودگی کے مضر اثرات بھی دکھائی دے رہے ہیں۔

غازی آباد: انلاک 1 میں نرمی کے بعد آلودگی میں اضافہ
غازی آباد: انلاک 1 میں نرمی کے بعد آلودگی میں اضافہ

غازی آباد میں انلاک 1 شروع ہونے کے بعد آلودگی کی سطح میں بھی اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے۔ جہاں لوگوں اس نرمی کی وجہ سے راحت ملی ہے تو وہیں ہوا نے پھر سے آلودگی شروع کردی ہے۔ بدھ کے روز غازی آباد کا ایئر کوالٹی انڈیکس 194 اے کیوئ ریکارڈ کیا گیا۔

واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران تمام صنعتی یونٹ بند کردیئے گئے تھے۔ سڑکوں پر گاڑیوں کی تعداد بھی نہ ہونے کے برابر تھی۔ جس کی وجہ سے غازی آباد کی آلودگی کی سطح میں بہت بہتری آئی تھی ، لیکن لاک ڈاؤن کھلنے کے بعد آلودگی کی سطح میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details