غازی آباد :غازی آباد ضلع انتظامیہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ نرسنگھا نند اگر 17 جون کو دہلی کی جامع مسجد جاتے ہیں تو اس سے امن و امان کو خطرہ ہوگا۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر نرسنگھا نند نے ایک ویڈیو جاری کر کے 17 جون کو دہلی کی جامع مسجد پہنچنے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ اسلامی کتابوں کو لے کر 17 تاریخ کو جامع مسجد پہنچیں گے۔ اس اعلان کے بعد غازی آباد انتظامیہ نے نوٹس جاری کیا۔
واضح رہے کہ ویڈیو میں نرسنگھا نند نے دعوی کیا تھا کہ وہ قرآن اور اسلامی تاریخ کی کتابوں کے ساتھ جامع مسجد کا دورہ کریں گے اور ان تمام لوگوں کو دکھائیں گے کہ وہ جو کہتے ہیں وہ سب اسلامی کتابوں میں موجود ہے۔ اس ویڈیو میں انہوں نے اپنے قتل کا بھی خدشہ ظاہر کیا تھا۔