اتر پردیش کے غازی آباد کے پرتاپ وہار میں نالے کی تعمیر کے دوران اسکول کی باؤنڈری وال گرنے سے تین مزدوروں کی موت کے معاملے میں میونسپل کارپوریشن نے میسرز نارتھ انڈیا ڈیولپرس، وجے نگر زون کے جونیئر انجینئر شری کانت سنگھ، اسسٹنٹ انجینئر شیام سنگھ اور نیو رینبو پبلک اسکول کی پرنسپل کو نوٹس بھیج کر وضاحت طلب کی ہے۔ سٹی مجسٹریٹ گمبھیر سنگھ بھی موقع پر پہنچے اور جانچ کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی اپنی رپورٹ ضلع مجسٹریٹ کو پیش کریں گے۔School Wall Collapses In Ghaziabad
میونسپل کارپوریشن پرتاپ وہار میں ڈرین بنا رہی ہے۔ سڑک کے کنارے نیو رینبو پبلک اسکول کی باؤنڈری وال 23 مارچ کو اس وقت گر گئی، جب مزدور یہاں اندھیرے میں کام کر رہے تھے۔ حادثے میں تین مزدور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ تینوں کا تعلق بہار کے ضلع ارریہ سے تھا، جن کا نام اطہر، منکیش اور توفیق ہے۔ حادثہ میں ٹھیکیدار کے خلاف رپورٹ درج کی گئی تھی اور میونسپل کمشنر نے چیف انجینئر این کے چودھری اور آنند ترپاٹھی کو جانچ سونپی ہے۔
School Wall Collapses In Ghaziabad: پرتاپ وہار میں مزدوروں کی موت معاملے میں میونسپل کارپوریشن نے وضاحت طلب کی - اسکول کی باؤنڈری وال گرنے سے موت
غازی آباد میں اسکول کی باؤنڈری وال گرنے سے تین مزدوروں کی موت Three Labourers Killed کے معاملے میں میونسپل کارپوریشن نے وجے نگر زون کے جونیئر انجینئر شری کانت سنگھ، اسسٹنٹ انجینئر شیام سنگھ اور نیو رینبو پبلک اسکول کی پرنسپل کو نوٹس بھیج کر وضاحت طلب کی ہے۔ School Wall Collapses In Ghaziabad
School Wall Collapses In Ghaziabad: پرتاپ وہار میں مزدوروں کی موت معاملے میں میونسپل کارپوریشن نے وضاحت طلب کی
یہ بھی پڑھیں: نوئیڈا: اسکول کی دیوار گرنے سے ایک بچے کی موت، دو زخمی
میونسپل کمشنر مہندر سنگھ تنور نے کہا کہ تحقیقاتی رپورٹ میں ٹھیکیدار کی لاپرواہی سامنے آئی ہے کیونکہ ملازمین کو جوتے، دستانے یا ہیلمٹ نہیں دیے گئے تھے۔ کارپوریشن کے افسران کو رات کو کام کروانے کی اطلاع تک نہیں دی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسکول کی دیوار ٹھیک سے نہیں بنائی گئی۔ School Wall Collapses In Ghaziabad