اردو

urdu

Crime and Loot in Ghaziabad: غازی آباد میں جرائم اور لوٹ میں اضافہ

By

Published : Apr 4, 2022, 5:02 PM IST

اتر پردیش کے غازی آباد میں گزشتہ ڈھائی ماہ میں ڈکیتی کی 120 سے زائد وارداتیں ہو چکی ہیں۔ ڈی آئی جی (ویجلنس) ایل آر کمار کو لکھنؤ سے جرائم پر قابو پانے کے لیے بھیجا گیا تھا، لیکن وہ چھٹی پر ہیں۔ اب آرڈر میں ترمیم کرتے ہوئے آئی پی ایس منیراج کو امن و امان کو سنبھالنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ غازی آباد کے ایس ایس پی پون کمار کو بگڑتے ہوئے امن و امان کی وجہ سے معطل کرکے ڈی آئی جی ویجیلنس ایل آر کمار کے پاس بھیج دیا گیا تھا۔ Crime and Loot in Ghaziabad

Crime and Loot in Ghaziabad
Crime and Loot in Ghaziabad


غازی آباد: 02 اپریل کو نور نگر میں پی این بی کی دیہی شاخ میں گھس کر بدمعاشوں نے تقریباً 12 لاکھ روپے لوٹ لیے۔ 28 مارچ کو بدمعاشوں نے گووند پورم سی بلاک میں پٹرول پمپ کے ملازمین سے 25 لاکھ روپے نقد لوٹ لی۔ 28 مارچ کو کھوڑا میں دکان پر بیٹھے گورو نامی شخص کو بدمعاشوں نے گولی مار دی۔ 23 مارچ کو راج نگر آر ڈی سی میں 24 کیرٹ کے شوروم سے ساڑھے دس لاکھ روپے کی لوٹ کی گئی تھی۔ NCRB-2020 کی رپورٹ کے مطابق غازی آباد خواتین کے خلاف جرائم میں تیسرے نمبر پر ہے۔ اس رپورٹ میں ملک کے 19 میٹروپولیٹن شہروں کو شامل کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق غازی آباد میں خواتین کے اغوا اور عصمت دری کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ Crime and Loot in Ghaziabad

*10 اگست 2021 کو بہار سے آئے سوامی نریشانند پر ڈاسنہ دیوی مندر میں پیپر کٹر سے حملہ کیا گیا۔ یہ حملہ کس نے کیا اس کا آج تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔
*بلڈر وکرم تیاگی کو 26 جون 2020 کو راج نگر ایکسٹینشن سے اغوا کیا گیا تھا۔ اس کی انووا کار مظفر نگر سے ملی تھی۔ وکرم کہاں گئے، آج تک کچھ پتہ نہیں چل سکا۔ *27 جولائی 2020 کو صاحب آباد کے علاقے میں ایک خاتون کی لاش سوٹ کیس سے ملی تھی۔ یہ خاتون کون تھی، پولیس تاحال پتہ نہیں لگا سکی۔
*26 مئی 2021 کو انسل کالونی میں ایک پراپرٹی تاجر کے گھر پر ایک کروڑ روپے کی ڈکیتی ہوئی تھی۔ شرپسند آج تک نہیں پکڑے گئے۔

مزید پڑھیں:


2009 بیچ کے آئی پی ایس پون کمار کو مراد آباد سے ایس ایس پی کے طور پر غازی آباد بھیجا گیا تھا۔ پون کمار لاء اینڈ آرڈر کو سنبھالنے میں ناکام رہے۔ ان کے دور میں بہت سارے قتل، ڈکیتیاں اور لوٹ کی وارداتیں ہوئیں۔ سب سے زیادہ لوٹ اور گاڑیوں کی چوری کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ اسمبلی انتخابات کے وقت جب پولس کا پورا عملہ الرٹ موڈ میں تھا، یہاں زبردست لوٹ مار ہوئی۔ یہی وجہ تھی کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی ہدایت پر ایس ایس پی پون کمار کو 31 مارچ کو معطل کر دیا گیا تھا۔ ڈی آئی جی (ویجلنس) ایل آر کمار کو غازی آباد ضلع کی امن و امان کی صورتحال کو سنبھالنے کے لیے عارضی طور پر بھیجا گیا تھا، ان کے چھٹی پر ہونے کی وجہ سے اب آرڈر میں ترمیم کرکے آئی پی ایس منیراج کو بھیج دیا گیا ہے جو غازی آباد کے نئے ایس ایس پی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details