غازی آباد:ریاست اتر پردیش کے ضلع غازی آباد کے لونی کے ٹرونیکا سٹی میں واقع آشیرواد آٹا مل میں آج صبح آگ لگ گئی، جس کے باعث وہاں رکھے گندم کی بوریوں میں آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کے بعد وہاں کام کر رہے لوگ عملہ عمارت کے اندر سے باہر نکل کر اپنی جان بچائی۔ بتایاجارہا ہے کہ آگ کے بڑی بڑی لپٹیں اٹھنے لگیں۔Fire Breaks out in Flour Mill of Ghaziabad
ٹرونیکا سٹی کے علاوہ کوتوالی صاحب آباد اور ویشالی فائر اسٹیشنوں سے فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں، تین گھنٹہ کے کڑی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا جا سکا۔ آگ سے لاکھوں روپے کا نقصان بتایا جا رہا ہے۔ آتشزدگی کے وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے،غازی آباد کے چیف فائر آفیسر (سی ایف او) سنیل کمار نے بتایا کہ آتشزدگی کے باعثکوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔