اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا وائرس کی متاثرہ نے بچہ کو جنم دیا - CORONOAVIRUS

ریاست اترپردیش کے شہر غازی آباد میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 30 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس متاثرہ نے دیا بچہ کو جنم
کورونا وائرس متاثرہ نے دیا بچہ کو جنم

By

Published : Apr 18, 2020, 11:24 PM IST

Updated : Jun 4, 2020, 3:14 PM IST

غازی آباد کے اسلا م نگر کی حاملہ خاتون کو ڈیلیوری کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

جہاں حاملہ خاتون نے ایک بچے کو جنم دیا۔

اس دوران خاتون کی رپورٹ کورونا پازٹیو آئی۔

اس کے بعد خاتون کو سنجے نگر ہسپتال میں داخل کر اسے آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

اس کے علاوہ خاتون کے اہل خانہ کو بھی قرنطینہ میں رکھ دیا گیا ہے۔

وہیں خاتون کے گھر کے ساتھ ساتھ اس علاقوں کو بھی سینیٹائزڈ کیا گیا ہے۔

ہسپتال کے ترجمان کے مطابق بچہ اور ماں دونوں کی صحت بہتر ہے۔

خاتون کا علاج جاری ہے، امید کی جارہی ہے وہ جلد ٹھیک ہوکر گھر واپس لوٹ آئیں گی۔

Last Updated : Jun 4, 2020, 3:14 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details