گزشتہ 24 گھنٹوں کے اندر ضلع غازی آباد میں 2 بچوں سمیت 16 نئے متاثرہ مریض سامنے آئے In Ghaziabad, 16 New Infected Patients Including 2 children were Found ہیں۔ ان متاثرین میں سے 8 مریضوں کا تعلق صرف دو خاندانوں سے ہے۔ اس کے بعد اب غازی آباد میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 57 تک پہنچ گئی The Number of Infected Patients in Ghaziabad Reached 57 ہے۔ اگر دسمبر کی بات کریں تو تیسری لہر کے بعد دسمبر میں 85 افراد متاثر پائے گئے ہیں۔ تاہم محکمہ صحت اس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے کئی اسکیمز پر کام کر رہا ہے۔سامنے آنے والے 16 نئے مریضوں میں سے 12 افراد میں کورونا کی علامات نہیں ہیں۔ ان کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ فی الحال تمام لوگوں کو ہوم آئسولیشن میں رکھ کر علاج شروع کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب محکمہ صحت نے بھی ٹریسنگ اور ٹیسٹنگ بڑھا دی ہے۔ ان سب کے رابطے میں آنے والے لوگوں کے نمونے بھی جانچ کے لیے بھیجے جا رہے ہیں۔ڈسٹرکٹ سرویلنس آفیسر ڈاکٹر راکیش گپتا نے بتایا کہ 16 نئے متاثرہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد ضلع میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 57 تک پہنچ گئی ہے۔ ان میں سے 52 افراد کا ہوم آئسولیشن میں علاج کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ چار لوگوں کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جبکہ ایک مریض دوسرے ضلع میں زیر علاج ہے۔