اردو

urdu

ETV Bharat / state

غازی آباد میں مسافروں کا ہجوم

ایک طرف دہلی کے آنند وہار بس ڈپو میں مزدوروں کا ہجوم تھا۔ تو وہیں غازی آباد کے لال کنواں میں بھیڑ جمع ہوگئی، جس کی وجہ سے سماجی فاصلے پر کوئی عمل کرتا ہوا نظر نہیں آیا۔

غازی آباد میں مسافروں کا ہجوم
غازی آباد میں مسافروں کا ہجوم

By

Published : Mar 29, 2020, 4:14 PM IST

اتوار کے روز آنند وہار سے بھی زیادہ ہجوم غازی آباد کے لال کنواں میں دہکھنے کو ملا ہے۔کیوں کہ یہاں سے بھی بسوں کا انتطام کیا گیا ہے۔ اترپردیش، اتراکھنڈ اور دیگر ریاستوں میں جانے والے لوگوں کا ہجوم جمع ہوگیاہے۔

لوگ ان بسوں کی چھتوں پر بھی چڑھ رہے ہیں بھیڑ کی وجہ سے سماجی فاصلے پر عمل آوری نہیں ہورہی ہے۔ اس کی وجہ سے انفیکشن کا خطرہ بھی بڑھتا جارہا ہے۔

غازی آباد: لال کواں میں مسافروں کا ہجوم

سوال یہ ہے کہ اگر ان میں سے کسی کو کورونا انفیکشن ہوا تو یہ اپنے گاؤں یا آبائی شہر جا کر وہاں بھی اس انفیکشن کو پھیلا سکتے ہیں۔ وہیں پولیس اور انتظامیہ کے سامنے یہی سب سے بڑی تشویش ہے۔

یہ ہزاروں لوگوں کا ہجوم انتظامیہ کے لئے ایک بہت بڑا چیلنج بن چکے ہیں۔ پولیس کی پوری ٹیم ان لوگوں کو بسوں میں بٹھانے میں مصروف ہے۔ ان کے کھانے پینے کے نظام کا بھی دعوی کیا جارہا ہے۔ تاہم کھانا پینا ناکافی ثابت ہورہا ہے۔ اور بسیں بھی ناکافی ثابت ہوئی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details