اردو

urdu

ETV Bharat / state

عرس مبارک کی تقریب

ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں حضرت سید سالار مسعود غازی رحمۃاللہ کے 1017 واں عرس مبارک کا اہتمام عمل میں آیا۔

ghazi-saiyyad-salar-masud-urs-mubarak-celebrated-in-bahraich
حضرت سید سالار مسعود غازی

By

Published : Mar 10, 2020, 6:35 PM IST

بہرائچ میں آرام فرما سلطان الشہداء فی الہند حضرت سید سالار مسعود غازی رحمۃاللہ کی درگاہ احاطے میں آج عرس کی تقریب بعد نماز فجر منعقد ہوئی۔

حضرت سید سالار مسعود غازی

جس میں ملک کے کونے کونے سے زائرین نے شرکت کر فیوض برکات حاصل کیا۔

یہاں غازی کی درگاہ پر ملک سے مختلف صوبوں سے مختلف قوم کے عاشقان غازی حاضری ہوے۔


بارگاہ غازی بھارت کی ایک ایسی عظیم درگاہ ہے جہاں ایک ساتھ لاکھوں کی تعداد میں زائرین قرآن کی تلاوت کرتے ہیں۔
عرس کی تقریب میں مولانا نورانی میاں نے سید سالار مسعود غازی رحمۃاللہ کے حالات زندگی پر بیان فرمایا اور دعا فرمایا کہ ملک میں محبت، امن امان قائم، یکجہتی قائم رہے- عرس کی تقریب کی صدارت خادم مسعود رضا نے انجام دیا-

اس وقت جہاں پورے عالم میں کورونا جراثیم اپنے کہر سے دنیا کو ڈرا رہا ہے، اسی کے مدنظر ضلع انتظامیہ، پولیس اور انتظامیہ کمیٹی درگاہ شریف کی جانب سے جہاں گزشتہ کئی دنوں سے اعلان کیا جا رہا ہے کہ کورونا جراثیم سے زائرین اپنے کو بچانے کے لیے ماسک وغیرہ لگائیں اور ضروری ہدایت پر عمل کریں۔تاہم بڑی تعداد میں لوگوں نے ماسک نہیں لگایا تھا۔

عرس کی تقریب کے موقع پر صدر انتظامیہ کمیٹی سید شمشاد احمد ایڈووکیٹ، عبدالرحمن عرف بچے بھارتی، صحافی سید طارق قمر، گلزارِ خان، مشیر احمد، مجید احمد، دلشاد احمد ایڈووکیٹ ،وسیم مکرانی، مقصود راعینی، محمد علی، جاوید انصاری، آفاق احمد، محمد عادل اور سانو سمیت سیکڑوں لوگ نے عرس میں آۓ ہوئے۔

زائرین کی خدمت میں پیش پیش رہے، زائرین کے لیے سیکڑوں مقامات پر لنگر عام کا انتظام کیا گیا تھا ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details