اردو

urdu

ETV Bharat / state

GDA operation in Ghaziabad: غیر قانونی تعمیرات کے خلاف جی ڈی اے کی کارروائی - غازی آباد میں جی ڈی اے کی کارروائی

غازی آباد میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آج غازی آباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے کارروائی GDA operation in Ghaziabad کرتے ہوئے متعدد غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا ۔

غیر قانونی تعمیرات کے خلاف جی ڈی اے کی کارروائی
غیر قانونی تعمیرات کے خلاف جی ڈی اے کی کارروائی

By

Published : Apr 7, 2022, 8:38 PM IST

اترپردیش کے ضلع غازی آباد میں غازی آباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف مسلسل کارروائی جاری ہے، اسی حوالے سے آج زون 3 کے 12 مقامات پر غیر قانونی تعمیرات کو مسمار GDA operation in Ghaziabad کیا گیا۔


اس سلسلے مین جی ڈی اے تحصیلدار اور زون 3 انفورسمنٹ انچارج درگیش سنگھ نے بتایا کہ بالاجی انکلیو میں نریش تومر، کے پی تومر، منوج جین، ستیہ پرکاش، کپل شرما، راجیش چوہان، بلراج اور دیگر لوگوں کے ذریعہ مسلسل غیر قانونی تعمیرات کی جارہی تھیں۔ اس کے ساتھ ہی صدر پور روڈ پر امیت اور سنجے ناگر پی بلاک میں برجیش تیاگی کی طرف سے غیر قانونی تعمیرات کی جا رہی تھیں۔ ان تمام کو ماضی میں بھی غیر قانونی تعمیرات نہ کرنے کے نوٹس دیے گئے تھے لیکن اتھارٹی کی نوٹس کو نظر انداز کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری رہا۔

مزید پڑھیں:

جس پر آج کارروائی کرتے ہوئے تمام غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا۔ انفورسمنٹ انچارج نے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف باقاعدہ کارروائی جاری رہے گی۔ اگر کوئی دوبارہ غیر قانونی تعمیرات کرے گا تو اس کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کرکے کارروائی کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details