اردو

urdu

ETV Bharat / state

گایتری منتر اور سورہ فاتحہ میں یکسانیت - اتر پردیش اردو اکادمی

ریاست اتر پردیش کے داریلحکومت لکھنؤ میں 'اتر پردیش اردو اکادمی' کے زیر اہتمام سیمینار 'قومی یکجہتی ملک کی سالمیت کے لیے ضروری' عنوان پر مقررین نے خطاب کیا۔

گایتری منتر اور سورہ فاتحہ کے مفہوم میں یکسانیت

By

Published : Aug 10, 2019, 8:44 AM IST

لکھنؤ میں منعقد سیمینار کو خطاب کرتے ہوئے مولانا حیدر چترویدی نے کہا کہ انسانیت کے پیغام کو عام کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

گایتری منتر اور سورہ فاتحہ کے مفہوم میں یکسانیت
انہوں نے کہا کہ مختلف تہذیب و ثقافت والا ملک جو دنیا بھر میں عظیم شناخت اور پہچان رکھتاہے، اسی کا نام بھارت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رگوید کا گایتری منتر اور قرآن کی سورہ فاتحہ یکسانیت ہے اور دونوں کا مفہوم تقریباً ایک ہی ہے۔

مولانا چترویدی نے کہا کہ ہم سبھی ایک دوسرے مذاہب کی عزت کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت ایک ایسا ملک ہے جہاں پر گنگا جمنی تہذیب کی ہوا قدیم زمانے سے بہتی آرہی ہے۔ لہذا ہمیں اس تہذیب کو برقرار رکھنا چاہیے۔

اس موقع پر ڈاکٹر سنجے شکلا نے ہندو مسلم اتحاد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں مذاہب کے لوگوں نے بھارت کو مضبوط بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر سے دفعہ 370 کو ہٹانا ملک کی سلامتی کے لیے ضروری تھا۔ اس سے ہمارے درمیاں کوئی نااتفاقی پیدا نہیں ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details