اردو

urdu

ETV Bharat / state

Eid ul Fitr 2023 پرامن ماحول میں عقیدت و احترام کے ساتھ عیدالفطر کی نماز ادا کی گئی - گیا خبر

گیا اور اسکے قرب وجوار میں روایتی جوش و خروش کے ساتھ ' نماز دوگانہ ' عیدالفطر ادا کی جارہی ہے ، برادران وطن نے کہا عید کا تہوار محبت کا پیغام دیتا ہے صبح 6:30 سے گیا ضلع میں عید الفطر کی نماز شروع ہوئی ہے ، سب سے آخر میں عیدگاہ کربلا میں نماز ادا کی جائے گی

عیدالفطر کی نماز ادا کی گئی
عیدالفطر کی نماز ادا کی گئی

By

Published : Apr 22, 2023, 1:02 PM IST

عیدالفطر کی نماز ادا کی گئی

بہار:ریاست بہارگیا میں عید الفطر کی نماز عقیدت واحترام کے ساتھ پرامن ماحول میں اداکی گئی، اس موقع پر عالم اسلام بالخصوص مسلمان ہند کے جان ومال اور عزت و آبرو کی حفاظت کے ساتھ ملک کی خوشحالی ترقی خیرسگالی امن وامان اور قومی یکجہتی کے لئی دعائیں مانگی گئیں ، بچے بوڑھے جوان سبھی عید کی خوشیوں میں ڈوبے ہوئے ہیں شہر کی سبھی مساجد وعیدگاہوں میں عیدالفطر کی نماز پڑھنے والوں کی خاصی تعداد نظر آرہی ہے ، سبھی جگہوں پر علمائے کرام کے ذریعے خطاب میں عید کی اہمیت اور اسکی فضیلت کا ذکرکرتے ہوئے اسے اللہ کی جانب سے روزہ داروں کا انعام بتایا ، نماز کے بعد عید کی مبارک باد دینے کاسلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

اس موقع پر عمیر احمد خان نے کہاکہ آج عید کادن ہے ،یہی دعا ہے کہ ملک سے نفرتوں کا خاتمہ ہو امن بھائی چارہ اخلاق ومحبت قائم رہے۔ روزہ کا آج انعام ہے ہمیں روزے نے کئی پیغام دیا ہے اور اس پیغام کو اپنائیں ، ہمارے اندر کی برائی روزے میں ختم ہوئی تھی آج روزہ اور عید کا پیغام دیں کہ بھائی کو جو بھائی سے لڑانے کی سازش وہ ختم ہو جبکہ اس موقع پر جے ڈی یو کے قانون ساز کونسل کے رکن آفاق احمد نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں انکی حکومت خاص کر وزیراعلی نتیش کمار کی قیادت میں بہار آگے بڑھ رہاہے یہاں امن ومحبت کے ساتھ ہم ملکر رہیں ضلع انتظامیہ کی جانب سے گیا میں اچھے انتظامات ہیں جسکی تعریف ہونی چاہیے ۔

مزید پڑھیں:Eid ul Fitr 2023 عیدالفطر انعام و اکرام کا دن

وہیں اس دوران سبھی جگہوں پر پولیس جوان بھی تعینات نظر آئے ، گاندھی میدان کے ہری ہرسپرامنیم اسٹیڈیم میں ہزاروں کا مجمع ہونے کی وجہ سے یہاں حفاظتی انتظامات زیادہ ہے یہاں ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن اور ایس ایس پی آشیش کمار بھارتی سمیت ضلع کے اعلی افسران اور برادران وطن کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details