اردو

urdu

ETV Bharat / state

Gaya DM On Dashrath Manjhi Hill : دشرتھ مانجھی پہاڑی پر مزید ترقیاتی کاموں کو انجام دینے کی ہدایت - محبت کی نشانی دشرتھ پہاڑی

بہار کے گیا میں مونٹین مین دشرتھ مانجھی کے نام سے معروف پہاڑی کو سیاحتی مقام سے جوڑا جائے گا۔ گیا کے ڈسٹرک مجسٹریٹ تیاگ راجن نے پہاڑی اور دشرتھ مانجھی سمادھی کا جائزہ لیا۔ Gaya DM Inspected Dashrath Manjhi Hill

دشرتھ مانجھی پہاڑی پر مزید ترقیاتی کاموں کو انجام دینے کی ہدایت
دشرتھ مانجھی پہاڑی پر مزید ترقیاتی کاموں کو انجام دینے کی ہدایت

By

Published : Jul 4, 2022, 5:25 PM IST

گیا:دشرتھ مانجھی نے بیوی پھگنیا کی محبت میں پہاڑ کو کاٹ کر راستہ بنایا تھا۔ یہاں دور دراز سے لوگ اس راستے کو دیکھنے آتے ہیں۔ ضلع گیا کے گہلور گھاٹی میں واقع محبت کی نشانی دشرتھ پہاڑی پر مزید تعمیراتی کام ہوں گے۔ گہلور کے رہنے والے دشرتھ مانجھی نے اپنی اہلیہ پھگنیا کی محبت میں تیس برسوں کی سخت محنت و مشقت سے تنہا پہاڑی کو کاٹ کر راستہ بنایا تھا۔ اس واقعہ پر مانجھی دی مونٹین مین کے نام سے ایک فلم بھی بن چکی ہے جس میں دشرتھ مانجھی کا کردار نوازالدین صدیقی نے ادا کیا تھا۔ اس راستے کو دیکھنے کے لیے فلمی دنیا کی کئی معروف شخصیات بھی آچکی ہیں جس میں معروف ادکار عامر خان بھی شامل ہیں۔

دشرتھ مانجھی پہاڑی پر مزید ترقیاتی کاموں کو انجام دینے کی ہدایت

سنہ 2007 میں دشرتھ مانجھی اس وقت سرخیوں میں آئے تھے جب وزیراعلی نتیش کمار نے پٹنہ اپنے دفتر میں اپنی کرسی پر دشرتھ مانجھی کو بیٹھا کر اعزاز بخشا تھا۔ گہلور گھاٹی میں دشرتھ مانجھی کے ذریعے پہاڑ کو کاٹ کر بنائے گئے راستے سے متصل دشرتھ مانجھی کی سمادھی بنائی گئی ہے۔ اس کے اردگرد خوبصورت نظارہ ہے۔ مزید ترقی کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے ڈی ایم نے محکمہ ٹورازم کو ہدایت دی ہے کہ وہ یہاں آس پاس کے علاقے کو پارک کی شکل دیں، علاقے کو مزید دلکش اور خوبصورت بنائیں تاکہ اس کی ترقی سیاحتی مقام کے طور پر ہو۔

اس سے قبل یہاں ہسپتال اور اسکول کی تعمیر کے ساتھ دشرتھ مانجھی کی یاد میں ایک بڑے مقبرہ کی بھی تعمیر ہوچکی ہے۔ اب یہاں ایک ہال بناکر اس کو میوزیم کی شکل دی جائے گی اور اس میں دشرتھ مانجھی کے ذریعے استعمال کی گئی ہتھوڑی اور چھینی جس سے پہاڑ کو کاٹا گیا تھا، وہ رکھا جائے گا تاکہ یہاں آنے والے لوگ اس کا دیدار کرسکیں۔

یہ بھی پڑھیں:Emphasis of Student intelligence in Gaya: گیا میں طالب علموں کی ذہانت کے فروغ پر زور

ABOUT THE AUTHOR

...view details