اردو

urdu

ETV Bharat / state

گوتم بدھ نگر: تین گاڑی چور گرفتار - urdu news gautam budh nagar

پولیس نے ان کے قبضے سے نوئیڈا-این سی آر کے مختلف مقامات سے چوری شدہ 12 موٹر سائیکلیں برآمد کی ہیں۔ دوران تفتیش گرفتار شدگان نے گاڑی چوری کے 100 سے زیادہ واقعات کے ارتکاب کا اعتراف کیا ہے۔

گوتم بدھ نگر: تین گاڑی چور گرفتار
گوتم بدھ نگر: تین گاڑی چور گرفتار

By

Published : Aug 17, 2021, 9:49 PM IST

اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر نوئیڈا کوتوالی فیز 2 پولیس نے چیکنگ کے دوران تین شاطر گاڑی چوروں کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس نے ان کے قبضے سے نوئیڈا-این سی آر کے مختلف مقامات سے چوری شدہ 12 موٹر سائیکلیں برآمد کی ہیں۔ دوران تفتیش گرفتار شدگان نے گاڑی چوری کے 100 سے زیادہ واقعات کے ارتکاب کا اعتراف کیا ہے۔

اے ڈی سی پی سینٹرل نوئیڈا انکور اگروال کے مطابق 4 اگست کو سیکٹر 85 پاور ہاؤس کے قریب سے امیت کمار کی موٹر سائیکل چوری ہوئی تھی۔ اس شکایت پر پولیس کی ٹیمیں گاڑی چوروں کی تلاش میں تھیں۔

تفتیش کے دوران پولیس نے چیکنگ کے دوران سیکٹر 90 ٹی پوائنٹ کے قریب سے روپندر کمار، سمیت اور انوپ کو گرفتار کیا اور 4 اگست کو ملزم سے چوری شدہ موٹر سائیکل موقع سے برآمد کی۔

سارقین نے بتایا کہ موٹر سائیکل چوری کرنے کے بعد انہوں نے سیکٹر 85 میں واقع مدرسن کمپنی کے سامنے واقع جھاڑیوں میں 11 بائک چھپا رکھی ہیں۔ ملزم کے کہنے پر پولیس نے نوئیڈا-این سی آر ریجن میں مختلف جگہوں سے چوری کی گئی 11 دیگر موٹر سائیکلیں برآمد کی ہیں۔

دوران تفتیش ملزم نے پولیس کو بتایا کہ یہ لوگ چوری شدہ گاڑیوں پر جعلی نمبر پلیٹ لگاکر جعلی دستاویزات فروخت کرتے تھے۔

انھوں نے بتایا کہ برآمد کی گئی 4 بائک دہلی سے اور 3 نوئیڈا سے چوری کی گئی ہیں۔ یہ لوگ اب تک نوئیڈا-این سی آر میں 100 سے زیادہ گاڑیوں کی چوری کے واقعات کا ارتکاب کرچکے ہیں۔ ملزمان پہلے بھی گرفتار ہوچکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details