پرسون دوویدی نے رائے دہندگان سے متعلق نظرثانی مہم کے سلسلے میں تمام بی ایل اوز کو ضروری ہدایات فراہم کیں۔
گوتم بودھ نگر ایس ڈی ایم نے پولنگ بوتھز کا جائزہ لیا
اترپردیش کے گوتم بودھ نگر سب ڈویژن مجسٹریٹ صدر پرسون دوویدی نے 62 دادری اسمبلی حلقہ کے پولنگ بوتھز کا جائزہ لیا۔اور رائے دہندگان کی خصوصی نظر ثانی مہم اور ووٹنگ مراکز میں بی ایل کی موجودگی کو چیک کیا۔
گوتم بودھ نگر ایس ڈی ایم نے پولنگ بوتھز کا جائزہ لیا
واضح رہےکہ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ضلع کے تمام پولنگ اسٹیشنوں پر اتوار کے روز خصوصی ووٹر ریویژن مہم چلائی۔ ایس ڈی ایم نے تمام بی ایل او کو ہدایت کی کہ وہ ووٹر سے متعلق اس مہم کے کام کو تیز کریں۔
یہ بھی پڑھیں:رامپور: وقف اراضی پر محکمہ آبپاشی کی جانب سے تعمیر کی مخالفت