اردو

urdu

ETV Bharat / state

گوتم بودھ نگر کے گاؤں سیلاب سے محفوظ - اترپردیش

ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بودھ نگر کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بی این سنگھ نے گریٹر نوئیڈا اور نوئیڈا کے ان علاقوں کا دورہ کیا جہاں سیلاب آنے کا خدشہ ہے۔

گوتم بدھ نگر کے گاؤں سیلاب سے محفوظ ،ڈی ایم کا ہنگامی دورہ

By

Published : Aug 21, 2019, 6:30 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 7:27 PM IST

ڈی ایم نے یاقوت پور پہنچ کر محکمے آبپاشی کے واچ سینٹر پر یمنا میں آرہے پانی کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر محکمہ آبپاشی کے ایگزیکیٹیو انجینیئر نیرج کمار بھی موجود تھے۔ انہوں نے افسران سے ڈیم کے تعلق سے جانکاری حاصل کی۔

گوتم بدھ نگر کے گاؤں سیلاب سے محفوظ ،ڈی ایم کا ہنگامی دورہ

اطلاعات کے مطابق آج شام تک دو لاکھ 20 ہزار کیوسک سے زائد پانی کو یمنا ندی میں چھوڑا جائے گا۔

یمنا کے ساحل پر آباد گاؤں یاقوت پور اور مومنہ تھل و دیگر سبھی گاؤں محفوظ ہیں اور کوئی بھی گاؤں سیلاب سے متاثر نہیں ہے ۔
اس دوران ڈی ایم نے عوام سے بھی بات چیت کی گئی ۔گاوں کے مقامی لو گوں نے ڈی ایم کو بتایا کہ انہیں کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔
ڈی ایم کا دورہ بدستور جاری ہے ۔ انہوں نے یاقوت پور سے نکلنے کے بعد کم بخش پور کا بھی دورہ کیا ۔ ان کے ساتھ نوئیڈا کے مختلف محکمہ کے سینئیر افسران بھی موجود تھے۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 7:27 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details