اتر پردیش کے ضلع نوئیڈا کے کلیکٹریٹ آڈیٹوریم میں حکومت کی مختلف فلاحی اسکیموں کو عوام تک پہنچانے کے لئے نوئیڈا ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کوآرڈینیشن اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا، جس کی صدارت گوتم بدھ نگر سے رکن پارلیمان ڈاکٹر مہیش شرما نے کی۔
اس موقع پر رکن پارلیمان نے حکومت کی طرف سے چلائے جانے والی مختلف اسکمیوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نےقومی سماجی معاونت پروگرام ، ضعیفی پنشن ، قومی خاندانی بینیفٹ اسکیم ، پردھان منتری آدرش گرام یوجنا، دیویانجن پنشن اسکیم ، بے سہارا خواتین پنشن اسکیم کا جائزہ لیا۔
اس دوران انہوں نے اقلیتی بہبود ، بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ ، چائلڈ پروٹیکشن سروسز ، انٹیگریٹڈ چائلڈ ڈویلپمنٹ اسکیم ، پردھان منتری آواس یوجنا ، پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا ، دین دیال اپادھیائے گرامین کوشل یوجنا ، پرائم منسٹر ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام ، پردھان منتری اجوالا سکیورٹی یوجنا پروگرام ، نیشنل ہیلتھ مشن ، آیوشمان بھارت ، کوویڈ 19 ، وزیر اعظم کی فصل انشورنس اسکیم ، راشٹریہ کرشی وکاس یوجنا ، پردھان منتری کرشی سنچائی یوجنا ، پردھان منتری کسان سمن ندھی یوجنا ، پردھان منتری کسان مانڈھن یوجنا ، سرو شکشا ابھیان ، سوچھ بھارت مشن ، ٹیلی کام سروسز ، پردھان منتری گرام سڑک یوجنا وغیرہ کا مکمل جائزہ لیا ۔