اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر نوئیڈا کے چھوٹا ڈی پارک سیکٹر 62 میں تھانہ سیکٹر 58 پولیس اور لٹیروں کے درمیان تصادم میں وشنو، مونو عرف عامر اور گوتم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔
گوتم بدھ نگر: پولیس اور بدمعاشوں میں تصادم پولیس کی فائرنگ کے دوران تینوں بدمعاش پاؤں میں گولی لگنے سے زخمی ہوگئے جنہیں علاج کے لیے ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کانپور: تین اے ٹی ایم ہیکرز گرفتار
گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک اسکوٹی ایکٹیوا نمبر ڈی ایل 8 ایس بی 1316 ، 03 پستول اور 06 زندہ کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔ ساتھ ہی سیکٹر 55 نوئیڈا سے لوٹے گئے 01 لاکھ 80 ہزار روپے، ایک زنجیر اور دو بیگ بھی برآمد ہوئے ہیں۔
ہمانشو نامی ایک بدمعاش موقع سے فرار ہوگیا ہے۔ اس کو تلاش کیا جارہا ہے۔ بقول پولیس تمام شرپسند شاطر لٹیرے ہیں اور سیکٹر 58 پولیس اسٹیشن میں لوٹ کے واقعہ میں مطلوب تھے۔ ان کے خلاف ڈکیتی کے درجنوں مقدمات درج ہیں۔