اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا: فلم سٹی کے پروجیکٹ پر تبادلہ خیال کے لیے وزیراعلی کی میٹنگ - noida film city project

اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ ایک اہم میٹنگ منعقد کریں گے۔ جس میں فلم سٹی بنانے کے لئے خاکہ تیار کیا جائے گا۔ اسی کے پیش نظر گوتم بدھ نگر کے حکام نے اپنی اپنی تجاویز حکومت کو بھیج دی ہیں۔

نوئیڈا فلم سٹی پروجیکٹ کے لیے اترپردیش وزیراعلی کی میٹنگ
نوئیڈا فلم سٹی پروجیکٹ کے لیے اترپردیش وزیراعلی کی میٹنگ

By

Published : Sep 22, 2020, 1:04 PM IST

اتر پردیش کے شو ونڈو نوئیڈا میں فلم سٹی کی تعمیر کو لے سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں اور اس حوالے سے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ ایک اہم میٹنگ منعقد کریں گے۔ جس میں فلم سٹی بنانے کے لئے خاکہ تیار کیا جائے گا۔

نوئیڈا فلم سٹی پروجیکٹ کے لیے اترپردیش وزیراعلی کی میٹنگ


وزیر اعلیٰ خود اس میٹنگ میں شریک ہوں گے۔ جس میں موسیقار ، فلمساز ، ہدایتکار ، آرٹسٹ، حکومت کے افسران سمیت تینوں حکام کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شامل ہوں گے۔ گوتم بدھ نگر کے تینوں حکام نے اپنی اپنی تجاویز حکومت کو بھیج دی ہیں۔

تینوں حکام نے تجویز بھیج دی

  • نوئیڈا اتھارٹی - 500 ایکڑ
  • گریٹر نوئیڈا اتھارٹی۔ 550 ایکڑ
  • یمنا اتھارٹی۔ 1 ہزار ایکڑ

کچھ ہی دیر میں ہونے والی اس میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا جائے گا کہ کس کی تجویز کو منظور کیا جائے گا۔ کتنے ایکڑ میں فلم سٹی کی تعمیر کی جائے گی۔فلم سٹی کی لاگت سمیت تمام پہلوؤں پر فیصلہ لیا جائے گا۔

اس دوران حکومت کے اعلی عہدیداراں، فلم انڈسٹری سے وابستہ لوگ اور گوتم بدھ نگر کے تینوں حکام کے سی ای او بھی موجود رہیں گے۔وزیر اعلی نے اسے ملک کا سب سے بڑا فلمی سٹی بنانے کی تجویز پیش کی تھی۔ بالی ووڈ میں چل رہے ہنگاموں کے درمیان اترپردیش حکومت نے فلم سٹی بنانے کا فیصلہ لیا ہے۔

مجوزہ فلم سٹی نوڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے سے 6 کلومیٹر دور ہے۔ یہ ایسٹرن پیریفرل ایکسپریس وے سے 12 کلومیٹر دور ہے۔ یہاں سے شوٹنگ کے لئے آسانی سے متھرا ، آگرہ ، جے پور جیسے شہروں میں جایا جاسکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details