ضلعی انتظامیہ نے آروگیا سیتو ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے پر بھی بہت زور دیا ہے۔ تو وہیں پولیس انتظامیہ اور دیگر ذرائع کے ذریعے تقریباً چار لاکھ 60 ہزار افراد نے آروگیا سیتو ایپ ڈاؤن لوڈ کی ہے۔
گوتم بدھ نگر آروگیا سیتوایپ ڈاؤن لوڈ کرنے میں سر فہرست ضلعی انتظامیہ نے کمپنی مالکان، منیجرز، کالج ڈائریکٹرز، اسکولوں اور یونیورسٹیز سے اس اپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی اپیل کی تھی۔
گوتم بدھ نگر آروگیا سیتوایپ ڈاؤن لوڈ کرنے میں سر فہرست موصولہ معلومات کے مطابق، ضلع میں تقریباً 25 مصروف افراد نے اپنی تفصیلات ڈاؤن لوڈ کرکے بھر دی ہیں۔ جس کے بعد ضلع آروگیا ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ ساتھ ہی اس ایپ کو 4 لاکھ 62 ہزار سے زیادہ افراد نے ایپ ڈاؤن لوڈ کی ہے۔
وہیں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سہاس ایل وائی نے آروگیا ایپ کی معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ اس ایپ میں ہرا رنگ جب تک رہے گا وہ علاقہ سمجھ لو محفوظ ہے۔ اگر ایپ میں پیلا رنگ آتا ہے تو وہ شخص خطرے میں ہے یا خطرے والے علاقے میں ہے۔ اس ایپ کے ذریعے کورونا وائرس سے اپنے آپ کو بچانے میں مدد ملے گی۔