ریاست اتر پردیش کے ضلع سونبھدرہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 'ہم گیس ایجنسیوں سے مستقل رابطے میں ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ کسی بھی اوجو ولا گیس اسکیم کے صارفین کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ گیس ایجنسیوں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ تمام صارفین کو گھروں میں گیس سلنڈر پہنچائیں۔ ہم نے گیس کی ادائیگی کی پہلی قسط صارفین کے کھاتے میں ڈالنے کا عمل شروع کردیا ہے۔
سلنڈر ملنے کے 15 دن بعد صارفین دوبارہ بکنگ کرسکیں گے۔ وہیں جو صارفین اپریل میں گیس سلنڈر لینے لیں گے ان کو اگلے مئی میں گیس سلنڈر لینے کے لیے ان کے کھاتے میں رقم مل جائے گی۔ اگر صارف اپریل کے مہینے میں پیسہ آنے کے بعد سلنڈر نہیں لیتا ہے تو اس کے پیسے مئی کے مہینے میں نہیں آئیں گے۔ اسی طرح اگر وہ مئی کے مہینے میں رقم وصول کرنے کے بعد مئی میں سلنڈر نہیں بک کرتا ہے تو جون کے مہینے کی رقم اس کے کھاتے میں نہیں آئے گی۔