اردو

urdu

آگرہ: سلنڈر دھماکہ میں بزرگ زخمی

By

Published : Jan 14, 2020, 12:27 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع آگرہ میں منگل کی صبح شمش آباد پولیس اسٹیشن کے گاؤں مہرم پور میں گیس سلنڈر رسنے کی وجہ سے دھماکہ ہوا۔ دھماکے میں مکان کی چھت اڑ گئی۔ اس حادثہ میں  گھر کے بزرگ شدید طور پر زخمی ہوگئے۔

آگرہ: گیس لیکیج سے سلنڈر دھماکہ
آگرہ: گیس لیکیج سے سلنڈر دھماکہ

دراصل پورا معاملہ یہ ہے کہ بزرگ نے دوا کھانے کے لئے پانی گرم کرنے کے لئے صبح گیس جلایا تھا۔ تبھی یہ حادثہ پیش آیا۔ بزرگ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ بزرگ کا علاج پرائیویٹ اسپتال میں چل رہا ہے۔

آگرہ: گیس لیکیج سے سلنڈر دھماکہ

اس معاملہ کو لے کر شمش آباد پولیس نے بتایا کہ 'گاؤں مہرم پور میں حادثہ پیش آیا ہے۔ دراصل بزرگ رام کیشن کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔ ان کا علاج جاری ہے۔'

حادثہ میں گھر کے بزرگ شدید طور پر زخمی ہوگئے

گاوں کے ہی حکم سنگھ نے بتایا کہ 'بزرگ رام کیشن کو صبح کے وقت دوائی کھانی پڑتی تھی۔ اس کے لئے وہ منگل کی صبح پانچ بجے کے قریب پانی کو گرم کرنے کے لئے گیس چولہے کے قریب پہنچے۔ رام کشن کو معلوم نہیں تھا کہ سلنڈر لیک ہے۔ اس نے جیسے ہی گیس چولہا جلایا۔گیس میں آگ لگ گئی اور ایک تیز دھماکہ ہوا۔ جس کی وجہ سے مکان کی چھت گر گئی۔ بزرگ رام کیشن بھی ملبے میں دب گئے۔'

آگرہ: گیس لیکیج سے سلنڈر دھماکہ

گاؤں میں تیز دھماکے کی وجہ سے لوگ گھروں سے باہر آئے۔ لوگوں نے دیکھا کہ رام کشن کے گھر کی چھت اڑ گئی ہے اور وہ ملبے تلے چیخ رہا ہے۔ لوگوں نے اسے ملبے سے باہر نکالا اور ہسپتال میں داخل کرایا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details