ریاست اتر پردیش کے ضلع نوئیڈا میں ہفتہ کی صبح اس وقت افراتفری پھیل گئی جب سیکٹر 3 میں واقع گارمنٹس مینوفیکچرنگ فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی۔
اس کے بعد عجلت میں فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ فائر بریگیڈ نے کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔
نوئیڈا کے بی 23 سیکٹر 3 میں واقع روہت بل ڈیزائن پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی میں کپڑے بنانے کا کا م ہوتا ہے، لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے فیکٹری بند تھی۔ جس کی وجہ سے کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔