بلندشہر:اترپردیش کے ضلع بلندشہر میں پولیس نے ایک 25ہزار روپئے کے انعامی بدمعاش کو گرفتار کر کے اسے جیل بھیج دیا۔Statement by Senior Superintendent of Police Shlok Kumar
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شلوک کمار نے بتایا کہ ضلع میں ملزمین کے خلاف چلائی جارہی خصوصی مہم کے تحت تھانہ اورنگ آباد پولیس نے آج ونود کمار نامی ایک مفرور ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ونود کے خلاف تھانہ اورنگ آباد میں دفعات 286،506 کے تحت سال 2014 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا اور تب سے ونود پولیس کو مطلوب تھا۔ پولیس نے اس کی گرفتاری پر 25ہزار روپئے کے انعام کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ونود کمار ولد ہیمراج مالویہ ضلع چھندواڑا ریاست مدھیہ پردیش کے گواری مل قصبے کا رہنے والا ہے۔