اردو

urdu

ETV Bharat / state

Gangrape in Banda باندہ میں انسانیت شرمسار، خاتون کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی - جنسی زیادتی کا الزام میں گرفتار

باندہ ضلع میں ایک خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی اور درندگی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک خاتون کو دو لوگوں نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اسی دوران احتجاج کرنے پر تیسرے شخص نے شیشے کی بوتل خاتون کے شرمگاہ میں ڈال دیا۔ اس معاملہ میں دولوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔Gangrape with women in Banda

ملزم
ملزم

By

Published : Jan 15, 2023, 4:27 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع باندہ کے ایک دیہی علاقہ میں خاتون کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی اور درندگی کا واقعہ منظر عام پر آیاہے۔ بتایاجارہا ہے کہ ہفتہ کی دیر شام ایک خاتون کے ساتھ دو لوگوں نے جنسی زیادتی کی۔ اسی دوران احتجاج خاتون نے احتجاج کرنے کی کوشش کی تو وہاں پر موجو تیسرے شخص نے متاثرہ کے شرمگاہ میں شیشے کی بوتل ڈال دی۔ خاتون کے شور مچانے پر اہل علاقہ موقع پر پہنچے تو انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر معاملے کی جانچ شروع کردی۔ ساتھ ہی اس پورے معاملے میں دو ملزمین کو گرفتار کیا گیا۔

ملزم

متاثرہ خاتون نے بتایا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ موٹر سائیکل پر اپنے گاؤں جا رہی تھی۔ اس کے ساتھ اس کے گاؤں کے 3 اور لوگ بھی اس کے ساتھ ایک دوسرے بائک پر جارہے تھے تو راستے میں مذکورہ لوگوں نے خاتون اور خاتون کے شوہر کو شراب پلائی۔ شراب پینے کے بعد خاتون کا شوہر اور خاتون نشے میں دھت ہو گئے، پھر ان تین لوگوں نے خاتون کے شوہر کو سگریٹ خریدنے کے لیے بھیج دیا۔ جبختون اکیلی رہ گئی تو دو لوگوں نے باری باری اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ اسی دوران جب خاتون نے احتجاج کیا تو تیسرے شخص نے شیشے کی بوتل اس کے شرمگاہ میں ڈال دی جس سے وہ زخمی ہوگئی۔

دیہات کوتوالی علاقے میں سنیچر کی دیر شام ایک سنسان علاقے سے گاؤں والوں نے ایک عورت کے شور مچانے کی آواز سنی۔ اس کے بعد موقع پر پہنچے گاؤں والوں نے دیکھا کہ ایک خاتون اور کچھ اور لوگ موجود تھے جو شراب کے نشے میں دھت تھے۔ جب خاتون نے گاؤں والوں کو واقعہ سنایا تو گاؤں والوں نے پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ اس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعہ کا جائزہ لیا اور خاتون سے پوچھ گچھ کی۔ خاتون نے پولیس کو اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی اور بربریت کے بارے میں بتایا اور خاتون کے الزامات کی بنیاد پر موقع سے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس لکشمی نواس مشرا نے بتایا کہ پولیس کو دیہات کوتوالی علاقے میں ایک خاتون کی عصمت دری کی اطلاع ملی تھی۔ اس کے بعد کئی تھانوں کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واقعہ کی تحقیقات کی گئی۔ تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ خاتون اور اس کے شوہر سمیت دیگر تمام لوگوں نے شراب نوشی کی تھی اور اس کے ساتھ موجود لوگوں نے اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی تھی جس پر دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تحقیقات میں اس واقعہ میں عصمت دری سے متعلق شواہد نہیں ملے۔ ساتھ ہی مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:Alleged Sexual Assault جم مالک پر پہچان چھپا کر پر جنسی زیادتی کا الزام

ABOUT THE AUTHOR

...view details