ریاست اترپردیش کے گریٹر نوئیڈا کے دادری تھانہ علاقے میں منگل کے روز ایک 13 سالہ نابالغ لڑکی کے ساتھ تین نوجوانوں نے اجتماعی جنسی زیادتی کی۔
اس معاملے میں متاثرہ لڑکی کی والدہ نے تھانے میں مقدمہ دائر کیا ہے۔ پولیس کیس کی تفتیش کے دوران تینوں ملزمان کو تحویل میں لے لیا ہے۔ وہیں متاثرہ کا میڈیکل کیا جا رہا ہے۔
اس سلسلے میں ڈی سی پی ویمن سیکیورٹی وریندا شکلا کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے، ان کے ساتھ گینگ ریپ کے سیکشن کے ساتھ ساتھ پاسکو ایکٹ بھی لگایا گیا۔