اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: بابائے قوم کی سالگرہ پر چرخے کے استعمال پر زور - بارہ بنکی میں گاندھی جینتی سماروہ ٹرسٹ

بارہ بنکی میں مہاتما گاندھی کی سالگرہ کے موقع پر گاندھی جینتی سماروہ ٹرسٹ کی جانب سے پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر تمام مقررین نے لوگوں سے چرخے کے استعمال پر زور دیا۔

بابائے قوم کی سالگرہ پر چرخے کے استعمال پر زور
بابائے قوم کی سالگرہ پر چرخے کے استعمال پر زور

By

Published : Oct 2, 2021, 4:08 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں گاندھی جینتی سماروہ ٹرسٹ کی جانب سے آج 'چرخہ پر چرچہ' پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام میں مختلف گاندھی وادی افراد نے چرخہ کاتا اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ تمام مقررین نے چرخے کی تاریخ اور اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی، ساتھ ہی لوگوں سے چرخے کے استعمال پر زور دیا۔

پروگرام کے مہمان خصوصی سابق آئی پی ایس راجیش پانڈے نے قومی پرچم لہرانے کے بعد عوام سے خطاب کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس افسر ہونے کے باوجود 1986 سے مسلسل چرخہ کاتتے آ رہے ہیں۔ جب بھی پریشانی محسوس کرتے ہیں تب وہ تنہائی میں چرخہ کاتنے لگتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ چرخہ میں جس توجہ اور محنت کی ضرورت ہوتی ہے وہ صحت کے لئے مفید تو ہے ہی ساتھ ہی اس کے ذریعے گاندھی کے فلسفے سے منسلک ہونے کا موقع ملتا ہے۔

بابائے قوم کی سالگرہ پر چرخے کے استعمال پر زور

مزید پڑھیں:گاندھی جی کے یوم پیدائش پر خصوصی رپورٹ


مشہور گاندھی نواز مفکر رمیش شرما نے کہا کہ چرخے کی ایجاد گاندھی نے نہیں کی، گاندھی کے پہلے سے ہی ہندوستان میں چرخہ کا استعمال ہوتا ہے، لیکن انہوں نے چرخہ کو جنگ آزادی میں ہتھیار کے طور پر اسلئے استعمال کیا تاکہ لوگ خود مختار ہو سکیں۔


واضح رہے کہ گاندھی جینتی سماروہ کے بانی پنڈت راج ناتھ شرما گزشتہ دو برس سے یہ پروگرام منعقد کرتے آ رہے ہیں اور اس میں وہ چرخہ کاتنے والے لوگوں کو بلاتے ہیں اور ان کو اعزاز سے نوازتے ہیں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details