اردو

urdu

ETV Bharat / state

گاندھی ہی عدم تشدد کے فلسفے کے بانی

بھارت میں موہن داس کرم چند گاندھی ہی صحیح معنوں میں عدم تشدد کے بانی ہیں۔ انہوں نے اپنی تحریکوں اور تحریروں کے ذریعہ عدم تشدد کے تصور کو عام کیا جس سے کارکنان اور عام شہری یکساں طور پر متاثر ہوئے۔

گاندھی ہی عدم تشدد کے فلسفے کے بانی

By

Published : Sep 9, 2019, 5:04 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 12:18 AM IST


گاندھی جی کا کہنا تھا کہ عدم تشدد ایک بڑی طاقت ہے اور یہ انسان کا بنایا ہوا ایک طاقتور ہتھیار ہے۔

جب گاندھی جی عدم تشدد کے ہتھیار سے لوگوں کو غلامی کی بندشوں سے آزاد کرنے کی کوشش کر رہے تھے، اس وقت ان کے پیچھے لوگوں کا ایک بڑا قافلہ تھا۔

سنہ 1930 میں گاندھی جی جھانسی گئے اور وہاں لوگوں سے اپیل کی کہ وہ تحریک آزادی میں حصہ لیں۔

گاندھی ہی عدم تشدد کے فلسفے کے بانی

لوگ گاندھی جی کی حمایت کرتے تھے اور آزادی کی جدوجہد میں ان کے ساتھ شامل ہونا چاہتے تھے۔ لوگ آزادی کی خاطر اپنی جانیں قربان کرنے کے لیے بھی تیار تھے۔

جھاسی کے رہائشی دُرگا پرساد شرما نے باپو کو ایک خط لکھا اور تحریک میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا۔ اس کے بعد گاندھی جی نے اپنے سکریٹری کے ذریعہ ایک خط میں اپنا جواب بھیجا جس میں انہوں نے زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو تحریک میں شامل کرنے کی اپیل کی۔

یہ خط ابھی تک دُرگا پرساد کی بہو منورما دیوی کے پاس محفوظ ہے۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 12:18 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details