اردو

urdu

ETV Bharat / state

Seminar On G20 اے ایم یوں میں جی 20 سمٹ کانفرنس پر بین الاقوامی سیمینار - دو روزہ بین الاقوامی سیمینار کی افتتاحی اجلاس

سرسید اکاڈمی، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے زیر اہتمام ’ہندوستان کی جی 20 سمٹ کانفرنس 2023 مواقع اور چیلنجزکے موضوع پر دو روزہ بین الاقوامی سیمینارکا انعقاد کیا گیا

اے ایم یوں میں جی 20 سمٹ کانفرنس پر بین الاقوامی سیمینار
اے ایم یوں میں جی 20 سمٹ کانفرنس پر بین الاقوامی سیمینار

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 4, 2023, 6:39 PM IST

اے ایم یوں میں جی 20 سمٹ کانفرنس پر بین الاقوامی سیمینار

علی گڑھ:جی 20 سمٹ کانفرنس 2023 مواقع اور چیلنجز‘ موضوع پر دو روزہ بین الاقوامی سیمینار کی افتتاحی کانفرنس میں ماہرین نے عالمی معیشت اور بین الاقوامی امور میں بھارت کے ابھرتے ہوئے کردار، ملک میں ڈجیٹل انقلاب کے اثرات و فوائد، مالیاتی شمولیت اور جی 20 فورم کی صدارت کرتے ہوئے آب و ہوا اور پائیداری کے چیلنجوں سے نپٹنے اور خواتین کی اختیاردہی میں ہندوستانی قیادت کے فعال کردار وغیرہ کا تفصیل سے ذکر کیا اور جی 20 صدارت کو ملک کے لئے ایک تاریخی لمحہ قرار دیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی سوربھ گرگ آئی اے ایس، سکریٹری، وزارت سماجی انصاف و اختیاردہی، حکومت ہند نے ملک میں ڈجیٹل انقلاب کو عوامی شمولیت (انکلیوزن) کا وسیلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی صدارت میں جی 20 چوٹی کانفرنس ایک ایسے موقع پر ہورہی ہے جب ملک دنیا کی پانچویں سب سے بڑی معیشت بن چکا ہے اور چوتھے اور تیسرے مقام کی طرف تیزی سے سفر جاری ہے۔ اس کا فائدہ وسیع پیمانے پر عوام تک پہنچ رہا ہے۔

گرگ نے کہا ”ملک میں بڑھتے ہوئے ڈجیٹل پبلک انفراسٹرکچر نے عوام کو بااختیار بنایا ہے۔ آدھار کا ویری فکیشن گھر بیٹھے کیا جاسکتا ہے، یو پی آئی سے گزشتہ مہینے 10 ملین مالی لین دین ہوئے۔ ڈھائی لاکھ گاؤں پنچایتوں میں آپٹک فائبر کی خدمات پہنچ گئی ہیں۔ہندوستان میں 72 فیصد خواتین اور 80 فیصد لوگوں کے پاس موبائل ہیں۔ 6 لاکھ کے قریب گاؤوں میں پی او ایس مشینوں سے لوگوں تک بینکنگ خدمات پہنچ رہی ہیں۔جن دھن یوجنا کے تحت 50 کروڑ بینک اکاؤنٹ کھولے جاچکے ہیں۔

اجلاس کے مہمان اعزازی روہت بنسل، گروپ ہیڈ آف کمیونیکیشنز، ریلائنس انڈسٹریز نے کہاکہ آب و ہوا کی تبدیلی، ماحولیاتی پائیداری اور خواتین کی اختیاردہی، جی 20کانفرنس کے اہم ایجنڈے ہیں جن میں ملک کے عام نوجوانوں اور خواتین کا بھی کردار ہے۔انھیں پائیدار طرز زندگی اور عادات کو اپنانا چاہئے جس سے معاشرے اور ماحولیات دونوں میں بہتری پیدا ہو۔

افتتاحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اے ایم یو کارگزار وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز نے کہاکہ بیشک ہندوستان ترقی کی نئی تاریخ رقم کررہا ہے اور گلوبل ساؤتھ کو مؤثر قیادت فراہم کررہا ہے جس میں ہمارے نوجوانوں کے لئے مواقع اور چیلنجز دونوں ہیں۔بین الاقوامی امور میں ہندوستان کی دھاک مستحکم ہورہی ہے۔
اس سے قبل اے ایم یو رجسٹرار محمد عمران آئی پی ایس نے جی 20 فورم اور چوٹی کانفرنس کے موضوعات و ان کی معنویت پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے مہمان مقررین کا تعارف بھی کرایا۔

سرسید اکیڈمی کے ڈائرکٹر پروفیسر علی محمد نقوی نے اپنے خیرمقدمی کلمات میں کہا کہ جی 20 اس اعتبار سے دنیا کا سب سے بڑا فورم ہے کہ یہ دنیا کی ایک بڑی آبادی اور سب سے بڑی معیشتوں کی نمائندگی کرتا ہے۔

اس موقع پر جی 20 کے موضوعات پر سرسید اکیڈمی کی شائع کردہ پانچ کتابوں اور ’مقالات سرسید‘ کی نویں جلد جو سرسید کے بین الاقوامی نقطہ نظر پر مبنی ہے، کا اجراء بھی عمل میں آیا۔

یہ بھی پڑھیں:AMU Announces Essay Competition زبان و ادب پر سرسید کے اثرات' موضوع پر مضمون نویسی مقابلے کا اعلان

آخر میں سرسید اکیڈمی کے ڈپٹی ڈائرکٹر ڈاکٹر محمد شاہد نے شکریہ کے کلمات ادا کئے۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر سید حسین حیدر نے انجام دئے۔افتتاحی سیشن کے بعد سیمینار کے پہلے اکیڈمک سیشن میں ’سرسید کے بین الاقوامی وِژن‘ پر پروفیسر اے آر قدوائی، پروفیسر سعود عالم قاسمی، پروفیسر عبید اللہ فہد، پروفیسر محب الحق وغیرہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details