اردو

urdu

ETV Bharat / state

G20 Garden In AMU اے ایم یو میں جی- 20 گارڈن کا افتتاح - شعبہ آراضی و باغات کے اقدام کی ستائش

جی- 20 سربراہی اجلاس کی ہندوستان کی صدارت کے تاریخی موقع پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے کارگزار وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز نے یونیورسٹی کیمپس میں واقع تار بنگلہ میں شعبہ آراضی و باغات کے ذریعہ تیار کرائے گئے ایک شاندار جی-20 گارڈن کا افتتاح کیا۔

اے ایم یو میں جی- 20 گارڈن کا افتتاح
اے ایم یو میں جی- 20 گارڈن کا افتتاح

By

Published : Aug 8, 2023, 3:40 PM IST

اے ایم یو میں جی- 20 گارڈن کا افتتاح

علی گڑھ:پروفیسر گلریز نے شعبہ آراضی و باغات کے اقدام کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ یہ گارڈن، جی-20 کے تھیم ’ایک زمین، ایک کنبہ، ایک مستقبل اور ’مشن لائیف‘کے اہداف سے پوری طرح ہم آہنگ ہے جو کرہ ارض کی حفاظت پر زور دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کے لیے یہ ایک قسم کا ’نالج پارک‘ ہو گا کیونکہ یہاں پر جی- 20 ممالک اور یورپی یونین کے قومی پرچموں کے عکس اور پودے لگائے گئے ہیں۔

جی-20 گارڈن تفریح، فطرت سے قربت اور اہم عالمی موضوعات پر بیداری کا سنگم ہے۔ پروفیسر گلریز نے اسے حکومتوں، بین الاقوامی تنظیموں، نجی کاروبار، تعلیم سے وابستہ افراد اور سول سوسائٹی کے درمیان یکجہتی کی خاطر پائیدار اور مساوات پر مبنی مستقبل کے لیے اجتماعی طور پر جدوجہد کرنے کی ایک پرزور عالمی اپیل قرار دیا۔

شعبہ آراضی و باغات کے ممبر انچارج پروفیسر ذکی انور صدیقی نے بتایا کہ 20 مختلف ممالک سے حاصل کردہ پودے یہاں لگائے گئے ہیں۔ ان میں ارجنٹائن کا پیلٹوفورم پٹیروکارپم (پیلا گلنار)، برازیل کا سیبا اسپیسیوسا (ریشم فلاس ٹری)، چین کا ٹرمینالیا بیلریکا (بحیرا)، جرمنی کا سیٹرس ایکس لیمن (لیموں)، انڈونیشیا کا ٹیکٹونا گرانڈس (ساگون)، جاپان کا پیونیپیرس ایس پی (کامن جونیپر)، کوریا کا پنس روکسبرگی (چیر پائن)، روس کا فیکس ایلاسٹکا (ربڑ کا پودا)، ترکی کا فیکس کیریکا (انجیر)، امریکہ کا پلومیریا روبرا (سرخ یاسمین)، آسٹریلیا کا کالیسٹیمون ویمینالس (بوتل برش)، کینیڈا کا آراکیریا کولمنارس (کک پائن)، فرانس کا پرونس پرسیکا (آڑو)، ہندوستان کا ساراکا آسوکا (سیتا اشوک)، اٹلی کا پیونیکا گرانیٹم (انار)، میکسیکو کا کاسوارینا ایکویسیٹیفولیا (سیٹی بجانے والا درخت)، جنوبی افریقہ کا کیگیلیا افریکانا (ساسیج ٹری)، سعودی عرب کا فینکس ڈیکٹی لائفیرا (کھجور پام)، مملکت متحدہ (یوکے) کا سیلکس مٹسوڈانا (کارک اسکریو ویلو) اور یورپی یونین کا مورس البا (سفید شہتوت) بطور خاص شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:UP Vidhan Sabha Speaker ودھان سبھا اسپیکر نے مانسون اجلاس کے لیے تمام پارٹیوں سے تعاون کی درخواست کی

افتتاحی تقریب کے دوران وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز، رجسٹرار محمد عمران (آئی پی ایس) اور فائنانس آفیسر پروفیسر ایم محسن خان نے جی-20 گارڈن میں پودے لگائے۔ اس موقع پرعزت افزائی کرتے ہوئے ہیڈ مالی غلام صابر کے بدست گارڈن کاٹیج کا افتتاح کرایا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details