علیگڑھ: علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)، جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کے آڈیٹوریم میں بھارت کے سابق خارجہ سکریٹری شیام سرن 15 جولائی 2023 کو صبح 10.45 بجے 'ریویونگ انڈیاز فارن پالیسی' کے موضوع پر باوقار سالانہ G-20 سر سید میموریل لیکچر-2023 دیں گے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر بی بیک ڈیبرائے، سابق بھارت ماہر اقتصادیات اور وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل کے چیئرمین، سید اکبر الدین، ریٹائرڈ IFS اور اقوام متحدہ میں بھارت کے سابق مستقل نمائندے، این این ووہرا، ڈاکٹر رام چندر گوہا، ایم جے اکبر، شمس الرحمٰن فاروقی، شیام بینیگل، سید حامد، ڈاکٹر عابد حسین، کلدیپ نیئر، ڈاکٹر تارا چند، ڈاکٹر رفیق زکریا، ڈاکٹر بی این پانڈے اور پروفیسر گورڈن کیمبل سمیت دیگر نے سرسید میموریل لیکچر دیا یے۔
یہ بھی پڑھیں:
Sir Syed Lecture at AMU پندرہ جولائی کو اے ایم یو میں G-20 سر سید میموریل لیکچر
بھارت کے سابق خارجہ سکریٹری شیام سرن 15 جولائی 2023 کو صبح 10.45 بجے علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں G-20 سر سید میموریل لیکچر-2023 دیں گے۔
گزشتہ برس سبکدوش آئی ایف ایس افسر سید اکبر الدین نے' ہندوستان کی عالمی سفارت کاری کی بدلتی ہوئی شکل' موضوع پر اے ایم یو میں لیکچر دیا تھا۔ شیام سرن نے 1970 میں انڈین فارن سروس میں شمولیت اختیار کی اور حکومت ہند کے خارجہ سکریٹری بنے۔ اس سے قبل وہ میانمار، انڈونیشیا اور نیپال میں بھارت کے سفیر اور ماریشس میں ہائی کمشنر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ سول سروسز میں ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں 2011 میں پدم بھوشن سے نوازا گیا تھا۔ سرسید اکیڈمی کے ڈائریکٹر پروفیسر علی محمد نقوی اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد شاہد نے بتایا کہ اے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز لیکچر کی صدارت کریں گے۔
سر سید اکیدمی ہر سال اے ایم یو کے بانی سرسید احمد خان کے نام سے "سر سید میموریل لیکچر" کا اہتمام کرتی ہے۔ اے ایم یو بھارتی یونیورسٹیوں میں ایک الگ مقام رکھتی ہے اور قوم کی تعمیر میں اس کا تعاون کسی بھی طرح سے بہترین یونیورسٹیوں سے کمتر نہیں ہے۔ اے ایم یو شاید ملک کی واحد یونیورسٹی ہے، جس کے ڈومین میں پانچ ہائی اسکول ہیں جن میں ایک بینائی سے معذوروں کے لیے، اور دو سینئر سیکنڈری اسکول لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے ہیں۔ 32000 سے زیادہ طلباء، تقریباً 1400 اساتذہ اور تقریباً 6000 غیر تدریسی عملے کے ساتھ، اس میں 12 فیکلٹیز ہیں جن میں تعلیمی مضامین کے وسیع میدان (93 شعبہ جات، 5 ادارے اور 13 مراکز) اور 70 ہاسٹلز کے ساتھ رہائش کے 20 ہال ہیں۔ یونیورسٹی 293 کورسز پیش کرتی ہے۔