اردو

urdu

ETV Bharat / state

مفرور آئی پی ایس آفیسر اب تک پولیس کی گرفت سے باہر، اکاونٹ سیل - etv bharat urdu

اتر پردیش کے مہووا ضلع کے سابق ایس پی منی لال کی مشکلیں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ان کی گرفتار پر 1 لاکھ روپیے کا انعام مقرر کیا گیا ہے۔

Fugitive IPS officer still out of police custody, account cell
مفرور آئی پی ایس آفیسر اب تک پولیس کی گرفت سے باہر، اکاونٹ سیل

By

Published : Jun 17, 2021, 2:52 PM IST

لمبے وقت سے مفرور مہووا ضلع کے سابق ایس پی منی لال کی مشکلیں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ منی لال کے جائیداد کا پتہ لگانے کے بعد پولیس اب ان کے بینک کھاتے بند کرنے کی تیاری میں ہے۔ گزشتہ دنوں پولیس نے مفرور آئی پی ایس پر 50 لاکھ انعام بڑھا کر 1 لاکھ کر دیا۔ پولیس نے منی لال کی دکان سمیت تین جائیداد کے بارے میں جانکاری حاصل کی تھی۔ پولیس اس معاملے میں اب قرقی ضبطی کی تیاری میں ہے۔

آئی پی ایس افسر کو گرفتار کرنے میں پولیس کے ساتھ اسپیشل ٹاسک فورس ابھی تک ناکام رہی ہے۔ ہائی کورٹ نے جب سختی کی تب انہیں گرفتار کرنے کے لئے ایس ٹی ایف کی دو ٹیم مہوبا ضلع میں تین اور الہ آباد سے دو ٹیموں کو لگایا، لیکن ابھی تک ان کا کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔

ایس پی کرائم آشوتوش تریپاتھی کا کہنا ہے کہ اس نے کئی ماہ قبل اہلیہ کے اکاونٹ میں 17 لاکھ روپیے ٹرانسفر کیے تھے۔ ان کی گرفتاری کے بعد پتہ چلے گا کہ ان کے پاس اتنی رقم کہاں سے آئیں۔ ساتھ ہی اسٹیٹ بینک آف انڈیا اور بینک آف بڑودا میں منی لال کا کھاتا ہے۔

کریشر کاروباری اندرکانت تیرپاٹھی کی موت اور بدعنوانی کے معاملے میں پھنسے معطل آئی پی ایس منی لال قریب آٹھ ماہ سے فرار ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details