اردو

urdu

By

Published : Apr 9, 2020, 3:52 PM IST

ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن میں رعایت کے باوجود خسارے میں پھل فروش

لاک ڈاؤن کے دوران مانا جا رہا ہے کہ دکانیں بند ہونے والے تاجروں کو کافی نقصان ہو رہا ہے. لیکن لاک ڈاؤن میں جن ضروری دکانوں کو کھلنے کی چھوٹ حاصل ہوئی ہے. انہیں بھی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بارہ بنکی: لاک ڈاؤن میں رعایت کے باوجود خسارے میں پھل فروش
بارہ بنکی: لاک ڈاؤن میں رعایت کے باوجود خسارے میں پھل فروش

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں ای ٹی وی بھارت نے جب پھل کاروباریوں کا حال لیا تو پتہ چلا کہ دکان لگانے کی رعایت ملنے کے باوجود وہ مختلف وجوہات سے نقصان برداشت کررہے ہیں۔

بارہ بنکی: لاک ڈاؤن میں رعایت کے باوجود خسارے میں پھل فروش

بارہ بنکی میں حزب معمول لگنے والی پھلوں کی تمام دکانیں سوشل ڈسٹنسنگ کی وجہ سے بند ہیں لیکن چند پھل کاروباری ٹھیلوں پر پھل ضرور فروخت کر رہے ہیں لیکن خریداروں کی کمی کی وجہ سے ان کے پھل فروخت نہیں ہو پا رہے ہیں۔

جو ٹھیلا گاڑی لے کر گلی محلوں میں جاکر پھل فروخت کرنے جاتے ہیں اب وہاں بھی ان کے پھل فروخت نہیں ہو رہے ہیں، پھلوں کی مناسب فروخت ہونے سے دکانداروں کو نقصان تو ہو ہی رہا ہے اور اس پر سے پھلوں کا سڑنا ان کے لیے دوہرہ مار ثابت ہورہا ہے۔

دوسری جانب مٹھائیوں کی دوکانیں بند ہوجانے سے پھلوں کو مٹھائی کے متبادل کے طور پر مانا جا رہا تھا، لیکن اس کا بھی کوئی اثر پھلوں کی فروخت پر نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details