اتر پردیش:مظفر نگر میں ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سُرخیوں جگہ بنائے ہوئے ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک بندر اور کتے کی دوستی موضوع بحث ہے۔ بندر گولو اور کتا کالو کے درمیان انوکھا پیار دیکھا جارہا ہے۔ کبھی گولو، کالو کی پیٹھ پر چھلانگ لگا کر سوار ہو جاتا ہے تو کبھی کالو، گولو کو پیار سے کاٹتا ہے گولو اور کالو ہمیشہ ایک ساتھ رہتے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ شرارت کرتے ہیں۔ گولو بندر اپنے دوسے کالو کتے کو پریشان کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتا۔ Monkey and Dog Unique Friendship
Friendship Between Monkey and Dog: بندر اور کتے کی انوکھی دوستی - Monkey and dog friendship viral on social media
مظفر نگر میں ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے جس میں ایک بندر اور کتے کے درمیان دوستی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اس انوکھی دوستی کی ہر کوئی تعریف کررہا ہے۔ Monkey and Dog Friendship
مزید پڑھیں: دوستی کی مثال، شمش الدین اور شرماجی
بتایا جا رہا ہے کہ تین ماہ قبل بندر گولو خالد کباڑی نامی شخص کو سڑک کے کنارے زخمی حالت میں ملا تھا، خالد نے اس کا علاج کرایا اور اپنے گھر پہ رکھ لیا، اس دوران بندر کو جب خالد اپنے گھر لے آیا اور وہاں کالو نام کے کتے سے بندر کی رفتہ رفتہ دوستی ہوگئی۔ خالد مظفرنگر کی شہر کوتوالی علاقے کے گہرا باغ میں کباڑی کا کام کرتا ہے زیادہ تر وقت گولو اور کالو خالد کباڑی کے ساتھ ہی رہتے ہیں دونوں کی دوستی دیکھنے کے لئے خالد کباڑی کی دوکان پر ہمشہ ہجوم لگا رہتا ہے۔