اردو

urdu

ETV Bharat / state

Protest Against Blasphemy: میرٹھ میں پر امن ماحول میں نماز جمعہ کی ادائیگی - Memorandum to the President for the arrest of Napur Sharma

میرٹھ میں نماز جمعہ پُرامن ماحول میں ادا کی گئی، کسی طرح کا ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ مسلمانوں نے اپنا احتجاج بھی پر امن طریقے سے درج کراتے ہوئے میرٹھ ڈی ایم کے ذریعے صدر جمہوریہ کے نام میمورنڈم پیش کیا۔ Memorandum to the President for the arrest of Nupur Sharma۔

Protest Against Blasphemy
http://10.10.50.70//urdu/10-June-2022/up-mrt-01-protestonnupursharma-specialpkg-10007_10062022182759_1006f_1654865879_820.jpg

By

Published : Jun 10, 2022, 8:15 PM IST

میرٹھ: بی جے پی کی سابق ترجمان نپور شرما اور نوین جندل کے ذریعے نبی کریمﷺ کے خلاف نازیبا تبصرے سے ملک کے مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ نپور شرما کی گرفتاری کو لیکر شوشل میڈیا پر بھارت بند کی خبریں بھی خوب وائرل ہوئیں۔ جمعہ کی نماز اور احتجاج کے پیش نظر احتیاط کے طور پر محکمہ پولیس اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے شہر میں خاص انتظامات بھی کیے گئے تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعات پیش نہ آئے Peaceful Protest in Meerut, Demanded Nupur Sharma's Arrest۔

ویڈیو دیکھیے۔

شوشل میڈیا Social Media پر بھارت بند کے اعلان کی خبروں کے بعد میرٹھ میں بھی نماز جمعہ کے موقع پر پولیس اور انتظامیہ کے اعلیٰ افسران الرٹ نظر آئے۔ نماز جمعہ کے بعد نپور شرما کی گرفتاری کے مطالبہ کو لیکر میرٹھ کے مسلمانوں نے پر امن طریقے سے احتجاج کیا۔ وہیں شہر قاضی میرٹھ کی اپیل پر سبھی مسلمانوں نے اپنے علاقوں کی مساجد میں نماز جمعہ ادا کی۔ اس دوران انہوں نے حکومت ہند سے اہانت رسول معاملے میں قصوروار نوپور شرما کے بیان کی مزمت کرتے ہوئے ان کی جلد گرفتاری کی مانگ کی۔ دوسری جانب کسی بھی احتجاجی مظاہرے کے اندیشے کو دیکھتے ہوئے شہر کے مسلم اکثریتی آبادی والے علاقوں میں پولیس فورس کی تعیناتی کی گئی۔ یہی وجہ رہی کہ یہاں پرامن ماحول میں نماز جمعہ ادا کی گئی۔ نماز کے بعد مساجد کے اندر ہی بیان کے ذریعے اپنا احتجاج بھی درج کرایا گیا۔ میرٹھ کی شاہی جامع مسجد میں شہر قاضی نے احتجاج کے طور پر صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم ڈی ایم کو پیش کیا۔

میرٹھ میں مسجد کے باہر تعینات پولیس اہلکار۔۔

مزید پڑھیں:



اہانت رسولﷺ معاملے میں نپور شرما کے خلاف کاروائی کے مطالبے کو لیکر ریاست اترپردیش کے مختلف اضلاع میں تشدد کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ وہیں میرٹھ میں نماز جمعہ پر امن ماحول میں ادا کی گئی حالانکہ مسلمانوں نے اپنا احتجاج بھی پر امن طریقے سے درج کراتے ہوئے میرٹھ ڈی ایم کے ذریعے صدر جمہوریہ کے نام میمورنڈم پیش کیا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

Special pkg

ABOUT THE AUTHOR

...view details