اردو

urdu

ETV Bharat / state

Friday Prayers Offered Peacefully: علی گڑھ میں نماز جمعہ کی پُرامن طریقے سے ادائیگی - اگنی پتھ اسکیم کے خلاف مظاہرے

گذشتہ جمعہ اگنی پتھ اسکیم Protest Against Agnipath in Aligarh کے خلاف زبردست مظاہرے کے پیش نظر آج ضلع علی گڑھ میں ہائی آلرٹ کے دوران تاریخی اور بڑی مساجد میں پُر امن طریقے سے نماز جمعہ ادا کی گئی۔ اس دوران حساس علاقوں میں پولیس کی نفری تعنات تھی۔Friday Prayers Offered Peacefully in Aligarh

Friday Prayers Offered Peacefully in Aligarh
علی گڑھ میں نماز جمعہ پُرامن طریقے سے ادا کی گئی

By

Published : Jun 24, 2022, 6:11 PM IST

علیگڑھ:ریاست اترپردیش کے علی گڑھ میں جمعہ کی نماز کے دوران پولس انتظامیہ الرٹ تھی کیونکہ چند ہفتے قبل نماز جمعہ کے بعد سماج دشمن عناصر کی جانب سے سڑک پر پتھراؤ اور توڑ پھوڑ کی گئی تھی۔ گذشتہ جمعہ کے روز بھی ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ ضلع علی گڑھ کے جٹاری علاقے میں آگنی پتھ اسکیم کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا گیا تھا۔ اسی سلسلے میں علی گڑھ میں بھی پولیس انتظامیہ نماز جمعہ کو لے کر پوری طرح الرٹ رہی۔ Friday Prayers Offered Peacefully in Aligarh

علی گڑھ میں نماز جمعہ پُرامن طریقے سے ادا کی گئی

نماز جمعہ کے بعد علی گڑھ کے ڈی ایم اندر وکرم سنگھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ضلع علی گڑھ اور آس پاس کے گاؤں دیہاتوں میں بھی جمعہ کی نماز پُر امن طریقے سے ادا کی گئی۔ کہیں سے بھی کسی طرح کی گڑبڑی کی خبر نہیں ہے۔ احتیاط کے طور پر پولیس کو تعینات کیا گیا تھا۔ Friday Prayers Offered Peacefully in Aligarh

یہ بھی پڑھیں:

Namaz Juma Offered Peacefully: علما کی اپیل کا اثر، پر امن طریقے سے ادا کی گئی نماز جمعہ

واضح رہے کہ علی گڑھ کی تاریخی جامع مسجد کے سامنے بھی پولیس فورس تیعنات کی گئی تھی، جہاں پر پُرامن طریقے سے نماز ادا کی گئی اور ملک کی سلامتی اور امن چین کی دعا مانگی گئی۔ علی گڑھ کے علاقے جمال پور کی جامع مسجد میں بھی ہزاروں نمازیوں نے پُر امن طریقے سے نماز ادا کی اور ملک کی سلامتی اور امن کی دعا کی۔ Friday Prayers Offered Peacefully in Aligarh

ABOUT THE AUTHOR

...view details