اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: چھہ ماہ بعد مساجد میں رونقیں

کورونا وائرس وبأ کے دوران انلاک-4 کے تحت کسی بھی تقریب میں 100 افراد کی شمولیت کی اجازت ملنے کے بعد اب مساجد کی رونقیں بھی واپس لوٹتی نظر آرہی ہیں۔

image
image

By

Published : Sep 25, 2020, 7:19 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں جمعہ کے روز تقریباً چھ ماہ بعد مساجد میں پہلے کی طرح رونقیں واپس لوٹتی نظر آئیں۔

انلاک-4 کے تحت کسی بھی تقریب میں 100 افراد کی شمولیت کی اجازت ملنے کے بعد اب مساجد میں بھی رونقیں واپس لوٹتی نظر آرہی ہیں۔

واپس لوٹی مساجد کی رونقیں

شہر بارہ بنکی کی معروف جامع مسجد میں پہلے کی طرح نماز جمعہ ادا کی گئی اور حکومت کی گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے صرف 100 افراد نے ہی جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کی۔

قابل غور ہو کہ ضلع کی تمام مساجد میں مارچ کے تیسرے ہفتے سے جمعہ کی نماز با جماعت ادا نہیں کی جارہی تھی لیکن انلاک میں رفتہ رفتہ رعایت دی جانے لگی۔

پہلے صرف 5 افراد کی موجودگی میں جماعت کھڑی کرنے کی اجازت دی گئی اور اب مصلیان کی تعداد بڑھاکر 100 کردی گئی ہے جس سے مقامی لوگوں میں کافی خوشی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

اس دوران مسجد میں سماجی فاصلے اور حکومتی گائیڈ لائین پر مکمل طور سے عمل کیا گیا، اس تعلق سے مصلیان نے بھی مسجد انتظامیہ کا ساتھ دیتے ہوئے مسجد میں ماسک پہن کر داخل ہوئے اور اپنے ہاتھوں کو سینیٹائز کیا۔

شہر کی مساجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے قبل اور بعد میں سینیٹائزیشن کا مکمل کیا گیا، ساتھ ہی جامع مسجد میں زیادہ سے زیادہ افراد نماز جمعہ ادا کرسکیں اس کے لیے دو جماعتوں کا بھی نظم کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details