اردو

urdu

ETV Bharat / state

جونپور: مفت طبی کیمپ میں 350 مریضوں کا معائنہ - اردو نیوز اترپردیش

گیلیکسی اسپتال و سہارا اسپتال کی جانب سے مشترکہ طور پر پولیس اور عام لوگوں کے لئے ایک مفت طبی معائنہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

free medical camp in jaunpur
مفت طبی کیمپ میں 350 مریضوں کا طبی معائنہ

By

Published : Jan 17, 2021, 7:51 PM IST

اتر پردیش کے جونپور میں شاہ گنج کوتوالی حلقہ کی اعظم گڑھ شاہراہ پر گیلیکسی اسپتال اور سہارا اسپتال کے اشتراک سے پولیس اور عام لوگوں کے لئے ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ میں 350 مریضوں کی صحت کا معائنہ کرنے کے بعد مفت ادویات تقسیم کی گئیں۔

ویڈیو دیکھیں

گلیکسی اسپتال کے ڈائریکٹر و ماہر اطفال ڈاکٹر ایس ایل گپتا نے بتایا کہ اس کیمپ میں خاص طور سے سہارا اسپتال لکھنؤ کے جنرل فزیشین و سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عباس زیدی اور ماہر امراض ہڈی ڈاکٹر رشب جیسوال کے ذریعہ مریضوں کے بلڈ شوگر، بلڈ پریشر و بون میرو جیسے امراض کی جانچ کر کے مفت دوائیں تقسیم کی گئیں۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے سہارا اسپتال کے سینئر ڈاکٹر عباس زیدی نے کہا کہ سہارا اسپتال کی جانب سے ایک مہم چلائی جارہی ہے، جس میں خاص طور سے عوام و پولیس اہلکار کے لئے مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کیمپ میں سہار اسپتال کے ماہر و سینئر ڈاکٹرز اپنی خدمات کو انجام دے رہے ہیں۔

مفت طبی کیمپ میں 350 مریضوں کا طبی معائنہ

مزید پڑھیں:

مئو: پسماندہ طبقات کے لئے محکمہ صحت کا کیمپ

اس کیمپ میں بطورِ مہمان خصوصی اے ڈی ایم ڈاکٹر سنجے کمار نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایس ڈی ایم راجیش کمار ورما،سی او انکت کمار، بلدیہ صدر گیتا جیسوال سمیت درجنوں معززین موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details