اردو

urdu

ETV Bharat / state

Free Medical Camp In Kanpur کانپور میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد - اترپردیش اردو نیوز

کانپور شہر میں جمعیت علمائے ہند کانپور و ڈاکٹرز کی جانب سے ایک فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ Free Medical Camp held in Kanpur

کانپور میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
کانپور میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

By

Published : Jan 30, 2023, 11:14 AM IST

کانپور میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

کانپور: ریاست اترپردیش کے کانپور شہر کے قلی بازار میں واقع قریشی ہال میں جمیعت علمائے ہند کانپور اور شہر کے سماجی خدمت گار ڈاکٹرز نے مل کر ایک فری میڈیکل کیمپ انعقاد کیا، جس میں میڈیکل کے سبھی شعبوں کے ماہرین ڈاکٹرز نے تمام امراض میں مبتلا مریضوں کا بغیر کسی اجرت کے چیک آپ اور فری میں ان کا علاج کیا۔ کانپور کا قلی بازار کا علاقہ مسلم اکثریتی علاقہ ہے یہاں پر پسماندہ مسلمانوں کی تعداد کافی زیادہ ہے ، اس علاقے میں غربت اور گندگی ہونے کی وجہ سے بیماریاں بھیل رہی ہیں۔انہی سب باتوں کا خیال کرتے ہوئے سماجی خدمت گار ڈاکٹروں نے شہری اراکین جمعیت علماء ہند کانپور کے ساتھ مل کر ایک فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جس میں تقریبا 300 سے زائد مریضوں نے استفادہ حاصل کیا۔

مولانا ابوبکر ہادی کا کہنا ہے کہ جلد ہی وہ کانپور کے تمام علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ لگا کر عوام کی خدمت کو انجام دیں گے ۔ ان کے اس عمل پر ڈاکٹر غیاث الدین محمد کا بھی کہنا ہے کہ وہ ڈاکٹرر کی ٹیم کو لے کر ان کے ساتھ عوام کی خدمت کریں گے جس سے کانپور شہر کی عوام کو صحت مند بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہر شعبہ کے مریضوں نے اس کیمپ سے استفادہ کیا۔ واضح رہے کہ لکشمی پت سنگھانیہ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اینڈ کارڈیک سرجری، کانپور کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ضلع کانپور میں پانچ دنوں میں ہارٹ اور برین اٹیک سے تقریبا 98 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔ 98 میں سے 44 ہسپتال میں دم توڑ دئے، جبکہ 54 مریض ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ دیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : Heart Attack Cases in Kanpur: کانپور میں ہارٹ اٹیک سے ایک ہفتے میں 98 لوگوں کی موت

ABOUT THE AUTHOR

...view details